نئی دہلی،؍جون ، موسم خریف میں مختلف فصلوں کےرقبے کے احاطےسے متعلق ابتدائی خبریں موصول ہونے لگی ہیں۔ ریاستوں سے موصولہ رپورٹس کے مطابق 9 جون 2017 تک مختلف فصلوں کے تحت کل 81.33 لاکھ ہیکٹیئررقبےپربوائی کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کےدوران کل 72.31 لاکھ ہیکٹیئررقبےپربوائی کی گئی تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دھان کی بوائی؍منتقلی 5.51لاکھ ہیکٹیئررقبے پر، دالیں 1.64لاکھ ہیکٹیئررقبے پر، گنا 47.39 لاکھ ہیکٹیئر رقبےپراور کپاس 14.06 لاکھ ہیکٹیئررقبےپر بوئےجاچکے ہیں۔
اس سال مختلف فصلوں کے تحت بوئےگئے رقبے اوردیگر گزشتہ برس اسی مدت کےدوران بوئےگئے رقبے کی تفصیلات درج ذیل دی گئی ہیں:
لاکھ ہیکٹیئر
فصل | 18-2017 میں بویاگیارقبہ | 17-2016 میں بویاگیارقبہ |
دھان | 5.51 | 4.52 |
دالیں | 1.64 | 1.20 |
موٹےاناج | 4.59 | 3.89 |
تلہن | 1.27 | 0.94 |
گنا | 47.39 | 44.82 |
جوٹ میٹسن | 6.88 | 7.07 |
کپاس | 14.06 | 9.88 |
کل | 81.33 | 72.31 |