16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موسم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح میں کمی آ رہی ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

 نئی دہلی، نومبر۔ ماحولیات، جنگلات، آب و ہوا کی تبدیلی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضی سائنس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ آلودگی کو قابو میں کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور موسم میں معمولی بہترین   کے سبب 12 نومبر 2017 کو دوپہر بعد پارٹی کولیٹ میٹر لیول  یعنی پی ایم لیول (سطح) میں کمی کا جو رجحان شروع ہوا تھا، اس کا سلسلہ آج بھی جاری ہےا ور پی ایم لیول  کے معاملے میں دہلی اور  اس کے مضافاتی علاقے اب   ہنگامی سطح  سے نیچے گر کر انتہائی درجے کے زمرے میں آ گئے ہیں۔ آج 13:00 بجے پی ایم 10کی سطح 392مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر اور پی ایم 2.5کی سطح 262 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر رہی۔ عوام نے عام طور پر جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا  کہ یہ کامیابی متعدد سرکاری ایجنسیوں اور رضاکارانہ طور پر عوام کی حصے داری کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی  کی ہے کہ آئندہ دو تین دنوں کے اندر موسم کی صورتحال  آلودگی پیدا کرنے والے عناصر کو منتشر کرنے کیلئے مزید سازگار ہوگی اور اس طرح سے ہوا کے معیار میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ 13 نومبر 2017 کو سی پی سی بی سے متعلق ٹاسک فورس میٹنگ کے دوران ایس پی سی بی کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا اور یہ گزارش کی گئی تھی کہ ان ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں بالخصوص صنعتی اور تعمیراتی شعبےسے تعلق رکھنے والے مرتکبین کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر جبکہ سرکاری ایجنسیاں انتہائی درجے کی مستعدی سے کام لے رہی ہیں اور آلودگی کو قابو میں کرنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئی ہیں، میں دہلی اور مضافات میں رہنے والے سبھی شہریوں سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ وہ اپنے اچھے عمل کو جاری رکھیں اور ہوا کی کوالٹی کی بہتر سطح کے حصول میں ہماری مدد کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More