لکھنؤ ۱۱ جولائ : امرناتھ یاترا کے دوران عقیدت مندوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج ۱۱ جولائ کو منعقد ہونے والے عید ملن پروگرام کو ملتوی کردیاہے۔اس عید ملن پروگرام میں ہندوستان کی معروف شخصیات شریک ہورہی تھیں جن میں عزتمآب جناب رام نائک گورنر اترپردیش ،نائب وزیر اعلیٰ جناب ڈاکٹر دنیش شرما،معروف سیاسی رہنما جناب لال جی ٹنڈن ،اترپردیش کے ڈی جی پی کے ساتھ کئ دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہونے والی تھیں۔امرناتھ یاترا پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مولانا سید کلب جواد نقوی نے فورا اس پروگرام کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم امرناتھ یاترا میں مرنے والوں کے پسماندگان کے غم میں شامل ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔لکھنؤ ۱۱ جولائ : امرناتھ یاترا کے دوران عقیدت مندوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج ۱۱ جولائ کو منعقد ہونے والے عید ملن پروگرام کو ملتوی کردیاہے۔اس عید ملن پروگرام میں ہندوستان کی معروف شخصیات شریک ہورہی تھیں جن میں عزتمآب جناب رام نائک گورنر اترپردیش ،نائب وزیر اعلیٰ جناب ڈاکٹر دنیش شرما،معروف سیاسی رہنما جناب لال جی ٹنڈن ،اترپردیش کے ڈی جی پی کے ساتھ کئ دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہونے والی تھیں۔امرناتھ یاترا پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مولانا سید کلب جواد نقوی نے فورا اس پروگرام کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم امرناتھ یاترا میں مرنے والوں کے پسماندگان کے غم میں شامل ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔مجلس علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے حملے ملک میں نفرت کو فروغ دینے اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے جاتے ہیں۔مولانا نے کہاکہ سندیپ شرما کی گرفتاری بتاتی ہے کہ دہشت گردی کا کوئ مذہب نہیں ہوتا اور نفرت کو فروغ دینے والی ذہنیت کسی مذہب اور مذہبی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی ہے ۔مولانا نے مزید سخت رخ اپناتے ہوئے کہاکہ ایسے حملے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہونچانے کے لئے کئے جاتے ہیں ۔مولانا نے کہاکہ دہشت گردوں کے اشارے پر ہمیشہ مذہبی مقدس مقامات رہتے ہیں تاکہ مذہبی جذبات کو بھڑکاکر اپنا مفاد حاصل کیا جاسکے۔مولانا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے خط کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف مزید سخت مؤقف اختیار کرے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔مجلس علماء ہند کے تمام اراکین اور علماء کرام نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اورکہا کہ امرناتھ یاترا پر حملہ کرنا ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہونچانا اور ہندو اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش ہے ۔