17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مونٹریل پروٹوکول کی 30 ویں سالگرہ اور 23 ویں عالمی اوزون ڈے منایا گیا

30th Anniversary of Montreal protocol and 23rd World Ozone Day Celebrated
Urdu News

نئی دہلی۔ ملک میں اوزون ڈیپلیٹنگ سبسٹانسز (او ایس ڈی) کے نفاذ میں حکومت ، صنعتوں اور تمام شراکت داروں کے مابین سرگرم تعاون کو مستحکم کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نےانفرادی بیداری اور اجتماعی عمل کو مستحکم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ وزیر موصوف نے اس طرح کی مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے میں بچوں کے کردار پر خصوصی زور دیا ۔

آج یہاں مونٹریل پروٹوکول کی 30 ویں سالگرہ اور ‘‘سورج کے نیچے تمام زندگیوں کی دیکھ بھال ’’ کے موضوع پر 23 ویں عالمی اوزون ڈے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وزارت ماحولیات کے ذریعہ شروع کی گئی کل ہند بیداری مہم کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ مہم ملک بھر میں پھیلے اسکول ، تعلیمی / تحقیقی اداروں کے ذریعہ ریاستوں کی فعال شراکت سے شروع کی گئی ہے ۔ اس مہم میں 13,000 سے زائد اسکولوں کے تقریبا 28 لاکھ طلباء ملک کی 16 ریاستوں کے 214 اضلاع میں گئے ۔ وزیر موصوف نے مونٹریل پروٹوکول کے کیگالی ترمیم کے لیے مذاکرات کے دوران ہندوستان کے ذریعہ پیش کئے گئے مضبوط لیڈرشپ پالیسی کے بارے میں بھی بتایا ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ہندوستان نے مونٹریل پروٹوکول کے کیگالی ترمیم کو قبول کرنے میں اہم رول ادا کیا

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More