نئی دہلی۔ ۔موڈی انویسٹرس سروس(‘‘موڈیز’’) نے حکومت ہند کی مقامی اور خارجی کرنسی کے رینک کو بڑھا کر Baa3 سے Baa2 پر پہنچا دیا ہے اور اس سمت میں اپنا نظریہ تبدیل کرکے ساکن سے مثبت دکھایا ہے۔ ہندوستان کی ریٹنگ میں یہ اضافہ 13 سال کے عرصے کے بعد ہوا ہے۔ ہندوستان کی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ اس سے قبل جنوری 2004 میں اپ گریڈ ہو کر (Baa1) سے Baa3 ہوگئی تھی۔
حکومت ہند نے موڈی کے ذریعہ ہندوستانی معیشت میں یقین اور صحیح طور پر تسلیم کئے جانے اور اس ریٹنگ میں اضافے کاخیر مقدم کیا ہے اور اس اضافے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ اٹھائے جانے والے اقتصادی اورادارہ جاتی اصلاحی اقدام کو ذمہ دار بتایا ہے۔
ان اصلاحی اقدامات میں اشیاء اور خدمات ٹیکس یعنی جی ایس ٹی، مضبوط نقدی پالیسی فریم ورک، بینک شعبہ میں دوبارہ سرمایہ کاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدام اور معیشت میں باقاعدگی اور ڈیجٹیلائزیشن( جام ایجنڈہ) کے لئے اٹھائے گئے متعدد اقدام بشمول نوٹ بندی، کھاتوں کو بایو میٹرک آدھار نظام سے جوڑنا اور راست فوائد کی منتقلی نظام کے ذریعہ فوائد کی ڈیلوری وغیرہ شامل ہیں۔
موڈیز نے حکومت ہند کے میکرو اسٹیبلٹی (بڑے پیمانے پر استحکام ) کے عزم کو بھی درست طور پر تسلیم کیا ہے جس نے افراط زر میں کمی، خسارے میں کمی اور حکومت کے مالی استحکام پروگرام میں چوکس خارجی توازن کو ممکن بنانے میں مدد کی ہے جس کے نتیجے میں سال 2013-14 کے مقابلے میں سال 2016-17 میں مالی خسارے میں 4.5 فیصد سے 3.5 فیصد کی کمی آئی اور اس کا اثر حکومت کے عام قرض میں کمی پر پڑا۔ حکومت وسط مدتی مالی استحکام کی راہ پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے۔