17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مڈغاسکرکے آزادقومی انتخابی کمیشن کے وفد کے لئے آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعہ سہ روزہ مشاورتی /مطالعاتی ٹورکا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی: بھارت کے بین الاقوامی ادارہ برائے جمہوریت اور انتخابی انتظامات ( آئی آئی آئی ڈی ای ایم ) نے 7سے 9مارچ ،2018کے دوران، مڈغاسکرکے آزادقومی انتخابی کمیشن کے وفد کے لئے، آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعہ سہ  روزہ مشاورتی /مطالعاتی ٹورکا اہتمام نرواچن سدن ، بھارت کے انتخابی کمیشن واقع نئی دہلی میں کیا۔ 13رکنی وفد میں مڈغاسکرکے سی ای این آئی کے صدراورسینیئرافسران شامل تھے ۔ اس وفد نے ای سی آئی  یعنی بھارت کے انتخابی کمیشن کا دورہ اس مقصد سے کیا کہ اس کی ہنرمندیوں اورتجربے کو انتخابات کے انعقاد کے پس منظرمیں سمجھاجاسکے کیونکہ دسمبر ،2018میں خود مڈغاسکر کے صدارتی عہدے کے لئے  انتخابات  عمل میں آنے ہیں  ۔

جناب اوپی راوت ، چیف الیکشن کمشنرآف انڈیا، سی ای این آئی مڈغاسکر کے صدرکی قیادت میں آئے ہوئے وفد کے ساتھ 9مارچ ، 2018کواپنے تجربات ساجھاکرتے ہوئے

          بھارت کے چیف الیکشن کمشنر جناب اوپی راوت نے پروگرام کے دوران مندوبین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک میں الیکشن انتظامات کے سلسلے میں بہترین طریقہ ہائے کارپرتبادلہ ٔ خیالات کئے ۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کے متعدد سینیئرافسران اور الیکٹورل ماہرین نے اس گفت وشنید کے دوران اہم معلومات فراہم کرنے والے وسیلے کے حامل فرد کا کرداراداکیا۔

          تبادلۂ خیالات کے دوران جن موضوعات پراحاطہ کیاگیا ان میں ووٹررجسٹریشن کے لئے قانونی اورایڈمنسٹریٹوفریم ورک ، ضابطہ اخلاق ، ووٹررجسٹریشن ، ووٹرایجوکیشن مہمات انتخابات کے لئے منصوبہ بندی ، حساس حصوں کی نقشہ بندی ، انتخابات کے نظام الاوقات ، امیدواران کی نامزدگیوں کی تفصیلات ، میڈیا نگرانی ای وی ایم اوروی وی پی اے ٹی اور ووٹوں کی گنتی شامل تھے ۔ بات چیت کے دوران  مندوبین کے لئے فیلڈوزٹ کابھی اہتمام کیاگیا ۔مندوبین ووٹرمراکز تک گئے اورنئی دہلی میں واقع انتخابی میوزیم بھی ملاحظہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More