16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مکان خریدنے والوں کی جانب سے بلڈروں کے خلاف دیوالیہ پن اور بد عنوانی کے تحت 1821 معاملات درج

Urdu News

نئی دلّی، خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انو راگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (این سی ایل ٹی) سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جون، 2018 سے مکان خریدنے والوں کی جانب سے بلڈروں کے خلاف انسولوینسی اینڈ بینکرپسی کوڈ، 2016 یعنی دیوالیہ پن اور بد عنوانی کوڈ کے تحت 1821 معاملات درج کرائے گئے ہیں اور 30 ستمبر، 2019 تک این سی ایل ٹی میں زیر التوا ء ہیں۔ ایک ماہ سے کم عرصے کے دوران بلڈروں کے خلاف بد عنوانی کے خلاف درج کئے گئے اعداد و شمار این سی ایل ٹی کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔

            جناب ٹھاکر نے مزید بتایا کہ وزارت کارپوریٹ امور اس قسم کے بد عنوانی کے معاملات کو کم کرنے کے سلسلے میں غور کر رہی ہے۔

            حکومت این سی ایل ٹی کو مستحکم کرنے کے لئے  اور این سی ایل ٹی پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے بینچوں کی تعداد، عدالتوں کی تعداد اور ممبران کی تعداد سمیت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

            2018-19 کے دوران جے پور، کٹک، کوچی، اندور اور امراوتی میں پانچ نئی بینچوں کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے این سی ایل ٹی میں حال ہی میں 28 مزید ممبر منتخب کئے ہیں اور این سی ایل ٹی میں خالی پڑی نشستوں کو با قاعدہ پُر کیا جا رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More