16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مکان کی تعمیر سے متعلق پیشگی -2017

House Building Advance 2017
Urdu News

نئی دہلی، حکومت  نے  مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مکان کی تعمیر سے متعلق پیشگی(ایچ بی اے) قوانین نے ترمیم کی ہے اور  ان میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی منظور شدہ سفارشات کو شامل کیا گیا ہے۔نئے قوانین کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • مرکزی حکومت کا ایک ملازم حکومت سے پیشگی کے طور پر جو رقم حاصل کر سکتا ہے اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ملازم اب 34 ماہ کی بنیادی تنخواہ تک ،جو کہ زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپئے ہوں گے  یا وہ مکان/ فلیٹ  کی قیمت   ، نئے مکان /فلیٹ کی تعمیر کرنے / خریدنے کے لئے رقم یا  قرض ادائیگی کی ملازم کی صلاحیت کے مطابق کوئی رقم ،جو بھی کم ہو ، کا قرض لے سکتا ہے۔پہلے یہ حد صرف 7.50 لاکھ روپئے تھی ۔
  • اسی طرح مکان کی توسیع کرنے کے لئے ایچ بی اے کی رقم بڑھا کر زیادہ سے زیادہ  10 لاکھ روپئے یا 34 ماہ کی بنیادی تنخواہ یا مکان کی توسیع پر آنے والی لاگت یا رقم کی ادائیگی کی ملازم کی صلاحیت کے مطابق کو ئی رقم جو بھی کم ہو۔یہ رقم پہلے 1.80 لاکھ روپئے تھی ۔
  • ملازم کے ذریعہ تعمیر کئے جانے / خریدے جانے والے مکان کی زیادہ سے زیادہ قیمت میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ اب اسے بڑھا کر ایک کروڑ روپئے کیا گیا ہے ، جس میں مستحق ملازمین کے معاملے میں 25 فیصد تک اضافے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس سے پہلے قیمت کی زیادہ سے زیادہ حد 30 لاکھ روپئے تھی۔
  •  مرکزی حکومت کے ملازم ہونے کی صورت میں  اب شوہر اور بیوی دونوں مشترکہ طور پر یا علیحدہ علیحدہ ایچ بی اے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔اس سے پہلے شوہر اور بیوی میں سے کسی ایک کو ہی مکان کی تعمیر سے متعلق پیشگی حاصل کرنے کا اہل سمجھا جاتا تھا۔
  • اگر کسی ملازم نے مالیاتی ادارے / بینک سے مکان کے لئے قرض حاصل کیا ہے تو  اب اس کے ایچ بی اے حاصل  کرنے کا ضابطہ بھی ہے۔
  • مکان کی تعمیر  سے متعلق پیشگی پر سود کی شرح بھی اب صرف 8.50 فیصد  ہی ہوگی (جب کہ پہلے ایچ بی اے کی رقم 50 ہزار روپئے سے 7.50 لاکھ روپئے تک کے مختلف سلیب میں حاصل کئے گئے قرض کے مطابق ہی سود کی شرھ بھی 6 فیصد سے 9.50 فیصد تک ہوتی تھی) سود کی اس شرح پر ہر تین سال کی مدت کے بعد نظر ثانی کی جاتی ہے ۔
  • مکان کی تعمیر  سے متعلق  پیشگی کی منظوری کے دوران سود کی طے شدہ شرح سے اوپر 2.5 فیصد زیادہ سود لگانے کی شق واپس لے لی گئی ہے ۔اس سے قبل   متعلقہ اتھارٹی کے اطمینان کے مطابق پیشگی حاصل کرنے والے ملازم کے ذریعہ پیشگی رقم کی شرائط پوری کئے جانے کی صورت میں طے شدہ شرح سے  2.5 فیصد  زیادہ سود کی شرح لگانے یا اس میں چھوٹ دینے کی شق قوانین  میں شامل تھی۔
  • مکان کی تعمیر سے متعلق پیشگی کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے / خریدے جانے والے مکان / فلیٹ کا انشورینس ریگولیٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی  ( آئی آر ڈی اے ) کے ذریعہ منظور شدہ کسی نجی بیمہ کمپنی سے بیمہ بھی کرایا جا سکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More