17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ کا ابدی فلسفہ سماج کے آخری شخص کی بھلائی کے لئے کھڑا ہونے میں مضمر ہے: مہیش شرما

महात्‍मा गांधी के सत्‍याग्रह के शाश्‍वत दर्शन समाज के अंतिम व्‍यक्ति की भलाई में है: डॉ. महेश शर्मा
Urdu News

نئی دہلی، ’’مہاتما گاندھی کی ستیہ گرہ کا ابدی  فلسفہ سماج کے آخری شخص کی بھلائی کے لئے کھڑا ہونے میں مضمر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہاتما گاندھی نے نمک پر غیر منصفانہ ٹیکس کو ختم کرنے کے لئے صدا بلند کی تھی‘‘۔ یہ بات ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے کہی۔ وہ آج یہاں ثقافت کی وزارت، گاندھی اسمرتی ، درشن اسمرتی، گاندھی آشرم سابرمتی کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر وائی پی آنند کی کتاب ’’ہسٹوریکل بیک گراؤنڈ ٹو دی امپوزیشن آف سالٹ ٹیکس انڈر دی برٹش رول ان انڈیا (1947۔1757) اینڈ مہاتما گاندھیز سالٹ ستیہ گرہ ((1931۔1930) اگینسٹ دی برٹش رول‘‘ کی رسم اجرا کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔

ڈاکٹر شرما نے چمپارن ستیہ گرہ کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر 10 اپریل کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے قول کو دہرایا۔ وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں سووچھ گرہ کو اپناکر گاندھی جی کو بہترین خراج عقیدت پیش کریں۔  مہاتما گاندھی نے ملک اور قوم کو خطاب کرنے کے لئے ، نیز آزادی کی عوامی تحریک میں جوان اور بوڑھے سبھی کو شامل کرنے کے لئے کس طریقے سے نمک کا استعمال کیا۔ اس سلسلے میں بھی ڈاکٹر شرما نے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نمک کی خفیف مقدار آزادی کی علامت بن گئی۔

اپنی کتاب پر گفتگو کرتے ہوئے اعلی سطحی ڈانڈی میموریل کمیٹی کے رکن اور نیشنل گاندھی میوزیم کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر وائی پی آندد نے کتاب کی تیاری کے دوران تحقیقی کام کے دوران متعدد لوگوں کے تعاون کا اعتراف کیا اور ان کاشکریہ ادا کیا۔ تاریخی نمک ستیہ گرہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے اور دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے گاندھی جی کے منفرد طریقہ کار کا حوالہ دیا۔

اپنے خطاب میں ثقافت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما نے کہا کہ مہاتماگاندھی کا ستیہ گرہ کا تصور بے مثال اور کسی بھی ظلم کے خلاف لڑائی کے لئے نیا طریقہ ہے۔ یہ مہاتما گاندھی کے پورے فکر اور فلسفہ کی روح ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More