19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاراجہ سہیل دیو پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا، غازی پور میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش میں غازی پور کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے مہاراجہ سہیل دیو پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے غازی پورمیں ایک میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج متعدد تقریبات میں مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کیا جا رہا ہے،جو  پوروانچل کو طبی مرکز اور زراعت میں تحقیق کا مرکز بننے میں  اہم رول ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے مہاراجہ سہیل دیو کو ایک بہادر جنگجو اور ایک ایسے  ہیرو کے طور پر یاد کیا جو لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔  انہوں نے مہاراجہ سہیل دیو کی  جنگ سے متعلق اور منصوبہ جاتی  صلاحیتوں نیز انتظامی مہارتوں پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ہندوستان کی کی سماجی زندگی ،  دفاع اور سلامتی کے لیے  ان تمام لوگوں کی  خدمات کے تحفظ کے تئیں پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت اور اتر پردیش کے ریاستی حکومت دونوں لوگوں کے خدشات  کے تئیں سنجیدہ ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ  مشن ہر شخص کے لئے باوقار  زندگی کو یقینی بنانا ہے۔

و زیر اعظم نے کہا کہ جس میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا  ہے، وہ علاقے کو جدید صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ یہ اس خطے کے لوگوں کی ایک دیرینہ ضرورت رہی ہے جو جلد ہی حقیقت میں تبدیل ہوجائے گی۔  انہوں نے کہا کہ یہ بہت سے ہسپتالوں میں سے ایک ہے، جسے علاقے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے قائم کیا جا رہا ہے۔  اس سلسلے میں، انہوں نےدیگر  ہسپتالوں کو بھی ذکر کیا جنہیں گورکھپور اور ورانسی میں قائم کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار، حفظان صحت پر مرکزی حکومت کی جانب سے قابل لحاظ توجہ دی جا رہی ہے۔  انہوں نے آیوش مان بھارت  یوجنا اور مریضوں کے علاج کابھی ذکر کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ صرف 100 دنوں میں، چھ لاکھ سے زائد لوگوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا سے مستفید ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئیں انشورنس اسکیموں کا  ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے 20 کروڑ لوگ جیون جیوتی یا سرکشا بیمہ اسکیم سے جڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے خطے میں زراعت سے منسلک متعدد منصوبوں کا بھی ذکر کیا ۔ ان منصوبوں میں وارانسی اور غازی پور میں چاول کی تحقیق کے لیے بین الاقوامی   ادارہ  نیز کارگو سینٹر ، گورکھپور میں فرٹیلائزر پلانٹ  اور بانساگار آبپاشی پروجیکٹ  شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کسان مستفید ہوں گے اور انہیں اپنی آمدنی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ صرف فوری طور پر سیاسی فائدہ اٹھانے والے اقدامات ملک کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت  نہیں ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 1.5 گنی قیمت پر مبنی 22 فصلوں کا ایم پی ایس مقرر کیا ہے۔ انہوں نے زرعی شعبے کےلیے اٹھائے گئے متعدد دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا ۔

رابطہ کاری سے متعلق ہوئی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے  کے لئے کام تیزی سے چل رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ تاری گھاٹ-غازی پور-مئو پل پر کام جاری ہے۔  انہوں نے کہا کہ حال ہی میں  وارانسی  اور کولکاتہ کے درمیان  میں شروع کی آبی راہداری سے غازی پور بھی مستفید ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے خطے میں صنعت و تجارت کو فروغ دیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More