30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاراشٹر، گوا اورکرناٹک کے سیلاب زدہ علاقوں میں انڈین کوسٹ گارڈ کی امدادی اوربچاؤ کارروائیاں

Urdu News

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) نے مہاراشٹر، گوااورکرناٹک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اوربچاؤ کاررائیوں کے سلسلے میں شہری حکام کی مدد کرنے کی غرض سے اپنے جہاز تعینات کردیئے ہیں ۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے تباہی میں راحت فراہم کرنے والی ٹیمیں ( ڈی آرٹی )متاثرہ علاقوں کے لئے  روانہ کردی ہیں ، جن کے پاس ربر کی بنی ہوئی جیمنی کشتیاں اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے ضروری سازوسامان موجود ہے ۔ یہ امداد ی ٹیمیں، ایسے علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں ، جن کے زیرآب ہوجانے کی وجہ سے ان تک رسائی تقریبا ناممکن ہوگئی تھی ۔ خاص طورپر مہاراشٹرکے چپلون اورمہد اضلاع اورکرناٹک کے اوملی جوگ ، کھرگے جوگ ، بودجگ جزیرہ اوراترکنڑا ضلع میں کیننرگاوں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y9JN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OTHR.jpg

گوامیں ، انڈین کوسٹ گارڈ نے ہوائی جہاز کے ذریعہ گنجیم ڈیم ، اسگاوں اورکوڈلی علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے ایک ہیلی کاپٹرنے ، سیلاب میں پھنسے افراد کے لئے تقریبا 1000کلوگرام وزن امدادی سامان گرایا ، جس میں خوراک کے پیکٹ اور پینے کا پانی شامل تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AO4V.jpg

رتناگری میں قائم انڈین کوسٹ گارڈ کے ہوائی اڈے کی خدمات کا دائرہ بڑھا کر ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے ہوائی جہازوں تک وسیع کردیاگیاہے ، جس کا مقصد نیشنل ڈیزاسٹررسپونس فورس (این دی آرایف ) کی ٹیموں کے لوگوں اورامدادی سامان کو ہوائی جہازوں کے ذریعہ دوسری جگہوں پر منتقل کرنا اور پورے سیلاب زدہ علاقوں میں بچاؤکارروائیوں کی سہولت فراہم کرناہے ۔

25جولائی ، 2021تک ، مذکورہ تینوں ریاستوں میں انڈین کوسٹ گارڈ نے 215قیمتی زندگیوں بچایاہے ۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں ، بحری جہاز اورہوائی جہاز ضرورت پڑنے کی صورت میں فوری طورپر حرکت میں آنے کے لئے تیاررکھے گئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ بہت نزدیکی تعاون برقراررکھاجارہاہے ۔

ہندوستانی آرمی، ہندوستانی بحریہ اورہندوستانی فضائیہ ، تینوں ریاستوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربچاؤ کارروائیوں کے سلسلے میں شہری انتظامیہ اورقومی نیز ریاستی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹیز کو امداد مہیا کرارہی ہیں ۔.

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1738743

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More