نئی دہلی ،یکم ؍مئی : وزیراعظم نریندرمودی نے مہاراشٹرکے عوام کو ان کے یوم ریاست پرمبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہاراشٹرکے عوام کو ان کے یوم ریاست کے موقع پرمیری نیک تمنائیں۔ میں مہاراشٹرکو لگاتار، ترقی وخوشحالی کے لئے دعاگوہوں ۔ خداکرے کہ یہ ریاست نئی بلندیوں تک پہنچے اور ہمارے ملک کے ترقی کے سفرمیں اپنا تعاون دیتی رہے ۔