نئی دہلی، مہاراشٹر ، کیرالہ ، پنجاب ، کرناٹک ، گجرات اور تمل ناڈوسے کووڈ کے ،روزانہ کے نئے معاملات میں کی رپورٹیں موصول ہورہی ہیں ۔ نئے معاملات میں سے مجموعی طورپر 86.25 فیصدمعاملات گزشتہ 24 گھنٹوںمیں سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 18599 نئے کیس رجسٹر کئے گئے ہیں۔
مہاراشٹر سے سب سے زیادہ روزانہ کے نئے کیسز کی رپورٹ ملی ہے، جو 11141رہی ۔اس کے بعد کیرالہ میں سب سے زیادہ 2100 جبکہ پنجاب میں 1043 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
کچھ ریاستوں اور مرکزکےزیر انتظام علاقوں میں روزانہ کے نئے معاملات میں اضافے کے ساتھ ساتھ مرکز باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگیں منعقدکررہا ہے۔صحت کے سکریٹری بھی ہفتہ وار جائزہ میٹنگیں منعقدکررہے ہیں ، جوکہ ان ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مرکز کی کاوشوں کے ایک حصے کے طورپر مسلسل مصروف ہیں، جہاں بڑے پیمانے پر ایکٹو معاملات سامنے آرہے ہیں نیز جہاں کووڈ-19 کے روزانہ کے نئے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔
حال ہیں میں مرکز نے مہاراشٹر اور پنجاب کے لئے اعلیٰ سطحی عوامی صحت کی ٹیمیں روانہ کی ہیں ، جو ان ریاستوں میں معاملات میں سامنے آنے والے اضافے کے مدنظر کووڈ-19 کے کنٹرول اور اسے محصور کرنے کے اقدامات میں ان کی مدد کے لئے وہاں پہنچی ہیں۔
مرکزی حکومت پہلے ہی مہاراشٹر ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، پنجاب ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال اور جموں وکشمیر کے لئے اعلیٰ سطحی ٹیمیں مقرر کرچکی ہے ، جو ان ریاستوںکو کووڈ-19 معاملات میں حالیہ اضافے سے نبردآزمائی میں ان کی مددکریں گی۔یہ ٹیمیں ریاستی نیز مرکز کے زیر انتظام حکام کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کرتی ہیں اور درپیش چیلنجوں کو سمجھتی ہیں نیز ان معاملات کو بھی سمجھتی ہیں جو اس ضمن میں ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کودرپیش ہیں تاکہ ان کی جاری سرگرمیوں کو استحکام دیا جاسکے نیز اگر کوئی رکاوٹ درپیش ہو تواسے دور کیا جاسکے ۔
آٹھ ریاستوں میں روزانہ کے نئے معاملات میں عمودی اضافہ سامنے آرہا ہے۔
آج ہندوستان میں مجموعی ایکٹو معاملات کی تعداد 188747 پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں اس وقت ایکٹو مجموعی معاملات ، ہندوستان کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 1.68 فیصد ہوگئے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی طورپر کئے گئے ٹیسٹو ں کی تعداد 22 کروڑسے زیادہ(221968271) ہوگئی ہے۔ قومی پیمانے پر اس وقت پازیٹیوٹی کی شرح 5.06 فیصد ہے۔
آٹھ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں ہفتہ وار پازیٹیوٹی کی شرح قومی اوسط ( 2.29فیصد ) سے تجاوز کرگئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہفتہ وار پازیٹیوٹی کی شرح 11.13فیصد کی رہی ۔
آج صبح سات بجے تک موصولہ عبوری روپوٹ کے مطابق ، 376633اجلاسوں کے ذریعہ 2.09 کروڑسے زیادہ (20989010) ویکسین کے ڈوز دئے جاچکے ہیں۔
ان میں 6985911ایچ سی ڈبلیوز ( پہلا ڈوز ) ، 3547548ایچ سی ڈبلیو ز (دوسرا ڈوز )، 6609537 ایف ایل ڈبلیوز ( پہلاڈوز)، اور 213559 ایف ایل ڈبلیوز (دوسرا ڈوز ) نیز کسی مخصوص بیماری سے متاثر یا عارضے میں مبتلا 45 سال کی عمر سے زیادہ کے 480661 مستفیدین ( پہلاڈوز )اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے 3151794 افراد شامل ہیں۔
ایچ سی ڈبلیوز |
ایف ایل ڈبلیوز |
45 سے <60کی عمر والے بیماریوں سے متاثر |
60سال سے زیادہ عمر والے |
میزان |
||
پہلا ڈوز |
دوسرا ڈوز |
پہلا ڈوز |
دوسرا ڈوز |
پہلا ڈوز |
دوسرا ڈوز |
|
69,85,911 |
35,47,548 |
66,09,537 |
2,13,559 |
4,80,661 |
31,51,794 |
2,09,89,010 |
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 اموات کی خبردی گئی ہے۔
نئی اموات میں سے 87.63فیصد اموات ،سات ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات ( 38) ہوئیں ،جس کے بعد پنجاب میں روزانہ کی ہونے والی اموات کی تعداد 17 رہی جبکہ کیرالہ سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہوئیں ۔
18 ریاستیں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقے ایسے ہیں ، جہاں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19سے متعلق کسی کے فوت ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ ان میں انڈومان نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش ، آسام ،چنڈی گڑھ ، ڈی او رڈی اور این ، گوا ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ ) ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، اوڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان ،سکم اورتریپورہ شامل ہیں۔