17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میانمار میں اسٹیٹ کونسلر کے ساتھ مشترکہ میڈیا کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے بیان کامتن

India-Myanmar Joint Statement issued on the occasion of the State Visit of Prime Minister of India to Myanmar
Urdu News

میں  2014 میں آسیان چوٹی کانفرنس  کےموقع پر  یہاں آیا تھا۔ البتہ میانمار کی گولڈن سرزمین پر یہ میرا  پہلا باہمی دورہ ہے۔ لیکن جس طرح میرا یہاں پرجوش استقبال کیا گیا اس سے مجھے  یہ  محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے ہی وطن میں ہوں۔

میں اس کے لئے میانمار کی حکومت کا بے حد شکر گزار ہوں ۔

جناب عالی!

 آپ کی میانمار کی حوصلہ مند  قیادت کا امن کا عمل قابل تعریف ہے ۔ ہم پوری  طرح اس چیلنج کو سمجھتے ہیں۔ جس کا آپ کو  سامنا ہے۔  ہم سیکورٹی فورسیز  اور معصوم لوگوں کےجانی نقصان پر آپ کی فکر مندی اور تشویش  میں برابر  کے شریک ہیں جورخائین ریاست  میں انتہاپسندانہ   تشدد کی وجہ سے  ہوا ہے۔

 چاہے  یہ ایک بڑا امن عمل ہویا یہ ایک مخصوص مسئلہ کو حل کرنے کا عزم ہو۔ ہم امید کرتے ہیں سبھی فریق  اس سمت میں مل کر  کام کرسکتے ہیں تاکہ کسی طرح کا کوئی حل تلاش کیا جاسکے  جس سےمیانمار کی علاقائی یکجہتی اور اتحاد  کا احترام کرتے ہوئے  سبھی  کےلئے امن انصاف اور عظمت کو یقینی بنایا جاسکے۔

 دوستو!

 میں سمجھتا ہوں کہ ہندستان کا جمہوری تجربہ  میانمار کےلئےبھی مناسب ہے اور اس  لئے ہم کو مجلس  عاملہ، چناؤ کمیشن، پریس کونسل  اور قانون سازیہ جیسے  اداروں کی صلاحیت سازی میں جامع تعاون  پر فخر ہے ۔ پڑوسی ہونےکے ناطے  سیکورٹی کے شعبے  میں ہمارے مفادات مشترکہ ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے طویل علاقائی اور ساحلی  سرحدوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں ، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر  و توانائی کے شعبے میں رابطے  اور رابطوں کو مستحکم کرنے کی ہماری کوششیں ایک اچھے مستقبل کی سمت اشارہ کرتے ہیں۔  ہم نے کلاں دان پروجیکٹ ، سٹ وی پورٹ اور  پلیٹ وا لینڈ واٹروے ٹرمنل  پر کام مکمل کرلیا ہے اور سڑک کی تعمیر کا کام  شروع ہوگیا ہے۔ اوپری میانمار کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل  ٹرکوں کی دوراستے والی  نقل و حمل  ہندستان سے  شروع ہوچکی ہے۔ ہماری  ترقیاتی  شراکت  داری کے تحت    میانمار میں اعلی  معیار کی صحت، تعلیم اور تحقیق  کی سہولتوں کو فروغ   دینا  خوشحالی کا ایک سبب ہے۔ اس تناظر میں   انفارمیشن  ٹکنالوجی کےمیانمار کے ادارے  اور زرعی  تحقیق  اور تعلیم کے جدید سینٹر خصوصی توجہ قابل ہیں۔ یہ دونوں ادارے تعلیم کے اہم  سینٹر کے طور پر ابھررہے ہیں۔ مستقبل میں ہمارے  پروجیکٹس  میانمار کی ضرورتوں اور ترجیحات کےمطابق  ہی ہوں گی۔ ہم دونوں کی حکومتوں کی جانب سے کئی معاہدوں پرسمجھوتے  ہمارے کثیر مقصدی باہمی  تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے  بے حد خوشی ہورہی ہے کہ  ہم نے ان سبھی  شہریوں کو گریٹس  ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ہندستان   آنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم نےمیانمار  کے 40 شہریوں کو بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جو فی الحال  ہندستان کی جیلوں میں بند ہیں۔  ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی میانمار  میں اپنے گھرو الوں سےمل سکیں گے۔

جناب عالی!

نےپی تا میں  میرا وقت کافی معنی خیز ہے۔ مجھے میانمار میں اپنا باقی وقت بتانے میں کافی خوشی ہوئی ہے ۔ آج میں  باگان میں آنند مندر جاؤں گا۔  آنند مندر کی تجدید کاری کا کام اور دوسری تاریخٰی اور ثقافتی  عمارتوں کا کام ہندستان کی مدد سے جاری ہے۔ جنہیں   پچھلے سال کے زلزلے   کی وجہ سے  کافی نقصان ہوا ہے۔ یانگون میں ہندستانی نژاد  لوگوں کے ساتھ میٹنگ  کرنے کے علاوہ  ہمیں مذہبی   اور تاریخی  اہمیت  کے یادگاروں پربھی خراج عقیدت  پیش کروں گا۔  میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے وقت میں  ہم اپنے  آپسی  مفاد کی   شراکت داری  کو مضبوط   بنانے کےلئے  مل کر کام کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More