نئی دہلی جولائی میانمار کی دفاعی خدمات کے کمانڈر انچیف جنرل یو من آنگ لیانگ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ امرناتھ یاتریوں پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنرل یومن نے حملے میں مارے گئے یاتریوں اور زخمیوں کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے 7 جون 2017 کو المناک ہوائی حادثے میں میانمار کی مسلح افواج کے عملے اور اُن کے کنبوں کی ہلاکت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
جنرل یومن نے وزیراعظم نریندر مودی کو باہمی دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے بارے میں آگاہ کیا اور ہند – میانمار کی مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میانمار ، ہندوستان مشرق نواز پالیسی کا ایک ستون ہے اور انھوں نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔