نئی دلّی ،03جنوری؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ میانمار کے یوم آزادی ( 4 جنوری ) کے موقع پر میانمار کی حکومت اورعوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
جمہوریہ میانمار کے صدرعالی جناب یو ہتن کیاو کے نام اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند ، ہندوستانی عوام اورخود اپنی جانب سے جمہوریہ میانمار کے یوم آزادی کے موقع پرمیں آپ کو گرم جوشانہ مبارک باد اور تہنیت پیش کرتا ہوں ۔
ہندوستان اور میانمار کے درمیان طویل عرصے سے گہرے اوردوستانہ مراسم قائم ہیں ۔ اس موقع پرمیں آپ کے اگست ، 2016 میں دورہ ہند کی یاد تازہ کرنا چاہوں گا ، جس کے دوران ہم نے اپنے باہمی تعلقات کاجائزہ لیاتھا مشترکہ مفاد اور باہمی تعاون کے استحکام کے شعبوں کی نشان دہی کی تھی ۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری کوششوں کی بدولت ہمیں اپنے ترقیاتی نشانے حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی ۔ براہ کرم میری جانب سے اپنی ذاتی صحت اور کامیابی اورمیانمار کے دوست عوام می مسلسل ترقی اورخوش حالی کے لئے نیک خواہشات قبول فرمائیں ۔
8 comments