11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میونسپل ٹھوس کچرے کے بندوبست کیلئے لوگوں کے رویے میں تبدیلی اور

Urdu News

نئی دہلی، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب  ہردیپ ایس پوری نے کہا ہے کہ میونسپل ٹھوس کچرے کے مسلسل بندوبست کے لئے لوگوں کے رویے میں تبدیلی  اور لوگوں کی شرکت لازمی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ آج یہاں ٹھوس کچرے کے بندوبست کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس میں گنگائی قصبوں کے میونسپل کمشنروں اور ریاستی نمائندوں نے شرکت کی۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب دُرگا شنکر مشرا، آبی وسائل،گنگا کی صفائی کے قومی مشن( این ایم سی جی )کی وزارت کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ اور این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے بھی تقریریں کیں۔ اس ورکشاپ میں 43گنگائی قصبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اس سے پہلے جوائنٹ سکریٹری اور نیشنل مشن ڈائرکٹر سوؤچھ بھارت مشن جناب وی کے جِندل نے ورکشاپ میں حصہ لینے والوں کا خیر مقدم کیا۔

جناب پوری نے کہاکہ حکومت نے اپنے ایک اہم پروگرام نمامی گنگے کے ذریعے گنگا میں نئی روح پھونکنے کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ اس سلسلے میں مکانات اور شہری امور کی وزارت کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف)  درجہ حاصل کرنےاور سوؤچھ بھارت مشن اور شہری کایا پلٹ کے اٹل مشن کے ذریعے ٹھوس  اور رقیق کچرے کے ٹھوس بندوبست کے سلسلے میں گنگائی قصبوں کی خصوصی مدد کر رہی ہے’۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کُل ملا کر 44 گنگائی قصبات کو او ڈی ایف کا درجہ مل چکا ہے اور باقی قصبات کو مارچ 2019تک یہ درجہ مل جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ جناب پوری نے کہا کہ مکانات اور شہری امور کی وزارت نے ان شہروں میں  صورتحال کا آزادانہ طور پر جائزہ لینے کے لئے تیسری پارٹی ایجنسی (ٹی پی اے) کے طور پر کوالٹی کونسل  آف انڈیا (کیو سی آئی) کی خدمات بھی حاصل کی ہے۔ ورکشاپ میں ٹی پی اے کی رپورٹ کی تفصیلاب پیش کی گئیں، جس میں گنگائی قصبوں میں ٹھوس کچرے کے بندوبست کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیاگیا۔ ۔ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • گنگا میں آلودگی بہانے والے نالوں پر اسکرین لگانا تاکہ ٹھوس کچرے کی روک تھام کی جا سکے۔
  • دریا کی سطح کو صاف کرنااور کچرے کے بندوبست کے انتظامات کرنا۔
  • دریا کے کناروں کی صفائی ستھرائی–اس بات کو دیکھنا کہ کہیں وہاں کوڑے کے ڈھیر تو نہیں ہیں (پرانے)اور کوڑے کے ڈھیر(فضلے کے ڈھیر)
  • گھاٹوں کی صفائی کی صورتحال، جھاڑو دینے، فضلے کی روک تھام کے اقدامات۔
  • ٹھوس کچرے کی پروسیسنگ اور ان کے ٹریٹمنٹ کے پلانٹس کی فراہمی–ان کی مقررہ صلاحیت اور کام کرنے کی اصل صلاحیت کی جانچ پڑتال۔
  • جناب پوری نے کہا کہ ‘ٹی پی اے ٹھوس کچرے کے بندوبست کے سلسلے میں گنگائی قصبوں کی انتظامیہ کی کارکردگی اور کوششوں کاجائزہ لینے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ البتہ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ گنگا کی کثافت کے چیلنج پر 3مختلف مشن یعنی ایس بی ایم اَربن، امروت اوراین ایم سی جی توجہ دے رہے ہیں۔ ان تینوں مشنوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متعلقہ مقاصد کوحاصل کیا جا سکے۔ مجھے یقین ہے کہ مشن کی کامیابی کا راز چاہے وہ گنگا مشن ہویا سوؤچھ بھارت مشن ہواس بات میں مضمر ہے کہ  شہر کے منتخب نمائندےاور کمشنر ایک ساتھ مل کر کام کریں’۔

ورکشاپ کے دوران جناب دُرگا شنکر مشرا نے سوؤچھ سرویکشن 2019 کے تحت گنگائی شہروں کے لئے ایوارڈس کے ایک خصوصی زمرے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت جلد ہی اس خصوصی زمرے کے ایوارڈس کے لئے تفصیلات کا اعلان کرے گی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے ‘اسمارٹ سٹیزمشن:جرنی سو فار’کے عنوان سےکئی اشاعتوں کی شروعات بھی کی، جس میں ایک کافی ٹیبل بُک، اسمارٹ سٹیز ایوارڈ 2018 کا جامع خلاصہ اور ہفتے وار نیوز لیٹرس کا مجموعہ بھی شامل ہے۔

اس ورکشاپ میں گنگا سے متصل پانچ اہم ریاستوں یعنی اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے نمائندوں کی طرف سے گنگائی شہروں میں ٹھو س کچرے کے بندوبست کے بارے میں لائحہ عمل کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More