نئی دہلی، ایرو انڈیا 2019 کے بارہویں ایڈیشن کا انعقاد 20سے24 فروری 2019 کےد وران بنگلور(کرناٹک) کےییلا ہنکا میں واقع ایئر فورس اسٹیشن میں ہوگا۔
اس پانچ روزہ تقریب میں ایرو اسپیس اور ڈیفنس انڈسٹریز کی بڑی تجارتی نمائش کے ساتھ ساتھ پبلک ایئرشوز بھی ہوں گے۔ایرو اسپیس صنعت میں صنعت کے گلوبل لیڈروں اور بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ اس شو میں دنیا بھر کے تھنک ٹینکوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوں گے۔ایرو انڈیا اطلاعات، خیالات اور شہری ہوا بازی کی صنعت کے شعبے میں ہوئی جدید ترقیات کے تبادلہ کا ایک منفرد موقع دستیاب کرائے گا۔ اس کے علاوہ جہاں تک دیسی شہری ہوا بازی کی صنعت کا تعلق ہے تو یہ میک ان انڈیا کےکاز کو آگے بڑھائے گا۔
ایرو انڈیا میں ہندوستان اور ہندوستان سے باہر کی تقریبا ًپانچ سو کمپنیوں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔
نمائش دیکھنے کے لئے میڈیا سے متعلق افراد کے رجسٹریشن کاآغاز آج یعنی 20 نومبر 2018 کو ہوگیا ہے۔رجسٹریشن کاسلسلہ 31 دسمبر 2018 کو بند ہوجائے گا اور اسے ایرانڈیا 2019 کی ویب سائٹ پرڈال دیاجائے گا۔میڈیا رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔تاہم جو غیرملکی صحافی اس تقریب کو کور کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس جائز جےویزا ہو۔
اس ویب سائٹ https://aeroindia.gov.in پر میڈیا کے افراد کے لئے مطلوبہ متن دستیاب ہے انہیں اندراج کے لئے میڈیا شناختی کارڈ نمبر اور پانچ سو کے بی سے کم کی ایک تصویر کی ضرورت ہوگی۔ توقع ہے کہ1200 سے زیادہ ہندوستانی اور غیرملکی صحافی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔