15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میڈیکل سروسیز کا مشترکہ امتحان 2017

Urdu News

نئی دہلی، 13 اگست 2013 کو یو پی ایس سی کے ذریعہ کرائے گئے میڈیکل سروسیز کے مشترکہ  امتحان 2017 کےتحریری  حصےکے نتیجے کی بنیاد پر ان امیدواروں نے انٹرویو/ پرسنالٹی  ٹیسٹ کوالیفائی کرلیا ہے  جن کے رول نمبر  نیچے   دیئے گئے ہیں ۔ ان امیدواروں کا انتخاب ،  جب تک کہ  تمام پہلوؤں سے انہیں اہل  نہ قراردے دیا جائے، عارضی  ہے۔

 امیدواروں سے کہا جائے گا کہ وہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت ، تعلیمی  لیاقت ، کمیونٹی ، جسمانی  معذوری (جہاں  قابل اطلاق   ہے) سے متعلق  اپنے دعوؤں  کی حمایت میں  اصلی سرٹی فکیٹ  پیش کریں۔ اس لئے اس مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے پیش ہونے سے پہلے کمیشن  کی ویب سائٹ پر دستیاب  اہم ہدایات کے مطابق  سرٹیفکیٹس  کی ضرورت کو پوری کرنے  سے پہلے اپنے سرٹیفکیٹس  تیار رکھیں  ۔امیدواروں کو  انہیں چیک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 امتحان کےضابطوں کے مطابق  سبھی امیدواروں  کو تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف)  کو پر کرنا ہوگا   جس کو 14 ستمبر 2017  تا 26ستمبر 2017 شام چھ بجے تک کمیشن  کی ویب سائٹ  http;//www.upsc.gov.in۔ دستیاب کرایا جائے گا۔ ڈی اے ایف  کو پر کرنے سے متعلق اہم  احکامات  اور اس کو  کمیشن  میں آن لائن داخل  کرنے سےمتعلق  اہم ہدایات بھی ویب سائٹ پر دستیاب  ہوں گی۔

 ان امیدواروں کو جنہیں  کامیاب  قرار دیا گیا ہے  ، آن لائن  ڈی اے ایف پُر کرنے سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ کے متعلقہ   صفحہ پر خود کو پہلے رجسٹر کرانا ہوگا اور ریزرویشن کےلئے دعوی اور اپنی اہلیت  کی حمایت میں موجودہ سرٹی فکیٹس /  دستاویزات  کی اسکین کی  ہوئی کاپیوں کو اپ لوڈنگ کرنے کے ساتھ اسے آن لائن داخل کرانا ہے۔   اہل امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  میڈیکل  سروسیز کےمشترکہ   امتحان 2017 کےضابطوں کا ذکر کریں  جو ہندستان کے ای گزٹ میں 26 اپریل 2017 کو شائع ہو ا ہے۔

ڈی اے ایف کو پُر کرنے کی ہدایات اور میڈیکل سروسیز  کےمشترکہ امتحان 2017 کو ضابطوں  کو ان سرٹیفکیٹس  کے ساتھ  دھیان سے پڑھ لیا جائے جو انٹرویو  کے وقت پیش کئے جائیں گے اگر امیدواروں نے اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی لیاقت ، ذات (ایس سی /ایس ٹی)  اور جسمانی معذوری سرٹیفکیٹ (پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کےمعاملے میں ) پیش نہیں کئے تو اس کےلئے وہ  خود ہی ذمہ داری ہوں گے اگر تحریری  طور پر  کوالیفائیڈ امیدوار نے کمبائنڈ میڈیکل  سروسیز امتحان 2017  کے لئے اپنی امیدواروں کی حمایت میں تمام ضروری اصلی دستاویز یا کوئی ضروری اصلی دستاویز لانے میں نا کام رہا تو اسے پی ٹی بورڈ کے سامنے پیش   ہونے کی اجازت  نہیں دی دی جائے گی اور کوئی ٹی اے بھی نہیں دیا جائے گا۔

پرسنالٹی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا انٹرویو اکتوبر 2017 کے آخری ہفتے میں   ہونے کا امکان ہے۔  تاہم   انٹرویو  کی حتمی تاریخ   کے بارے میں امیدواروں کو  ای سمن لیٹر کے ذریعہ  اطلاع دے دی جائے گی ۔ علاوہ ازیں  انٹرویو کی تاریخ  سے متعلق جانکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔ ا میدواروں سے گذارش کی جاتی ہے کہ  وہ   تازہ ترین   جانکاری کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ   (http://www.upsc.gov.in)  برابر دیکھتے رہیں۔  پرسنالٹی ٹیسٹ  کی تاریخ اور وقت کسی بھی صورت میں نہیں بدلی جائے گی۔

اس امتحان میں  کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں کی مارک شیٹ    امتحان کے آخری نتیجے کے اعلان کے بعد   کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔ یہ   مارک شیٹ   کمیشن کی ویب سائٹ پر60 دن کے لئے دستیاب رہے گی۔  امیدوار    اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرکے    مارک شیٹ  تک  رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔  امیدواروں کی خصوصی درخواست پر  مارک شیٹ کی مطبوعہ  ہارڈ کاپی کمیشن کے ذریعہ  مہیا کرائی جائے گی۔  امیدواروں کو اس کے لئے    پتہ اور ٹکٹ   والے لفافے بھیجنے ہوں گے۔   یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں   امیدواروں کے ایک سہولتی کاؤنٹر ہے   ۔ امیدوار   اس امتحان سےمتعلق کوئی بھی جانکاری اور وضاحت  کام کے دنوں میں صبح دس بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک بذات خود   آکر ٹیلی فون  نمبر  (011)-23385271/23381125/23098543 ۔ پر فون کرکے  حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More