نئی دہلی، اس وفد کی قیادت میکسیکو کی کانگریس کی نائبین کی چیمبر کی صدر محترمہ گوا ڈالویا مرگویا گٹ ریس کر رہی تھیں ۔
وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور میکسیکو اہم سیاسی اور اقتصادی شراکت دار ہیں اور گہری جمہوری روایات کے حصہ دار ہیں ۔ انہوں نے میکسیکو کے آئین کو اپنانے کی صدی پر وفد کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے نیو کلیئر سپلائرس گروپ میں بھارت کی امید واری کے لئے اُس کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمسی توانائی اور خلائی ٹیکنا لوجی سے شعبوں میں مزید باہمی تعاون کی گنجائش ہے ۔
صدر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2016 ء میں میکسیکو کا کامیاب دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میکسیکو کے صدر عالی جناب اینرِک پینا نیٹو کے دورے کا منتظر ہے ۔ انہوں نے ہندوستان میں ٹھہرنے کے لئے وفد کو نیک خواہشات پیش کیں ۔