19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میگھالیہ ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے لیجسلیٹیو اسمبلیوں کے عام انتخابات 2018

Urdu News

نئی دہلی؍ انتخابی کمیشن کی طرف سے میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں انتخابی کمیشن کی طرف سے قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے لئے براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کا وقت مختص کئے جانے سے متعلق آرڈر نمبر-437/TA-LA/2018 کی ایک نقل عوام کی اطلاع کے لئے منسلک ہے:

الیکشن کمیشن آف انڈیا

نئی دہلی 23 جنوری 2018

الیکشن کمیشن آ ف انڈیا

نرواچن سدن، اشوکا روڈ، نئی دہلی -110011

نمبر-437/TA-LA/2018مورخہ 23 جنوری 2018

آرڈر

1998 میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے موقع پر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے مفت استعمال کے سلسلے میں ایک نئی اسکیم شروع کی گئی تھی۔یہ اسکیم کمیشن کے آرڈر مورخہ 16 جنوری 1998 کے تحت شروع کی گئی تھی۔بعد میں اس اسکیم کو 1998 کے بعد ہونے والے ریاستی اسمبلیوں کے  تمام عام انتخابات تک توسیع دے دی گئی اور 1999، 2004، 2009 اور 2014 کے لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھی اس پر عمل کیا گیا۔

عوامی نمائندگی کے قانون 1951 میں ترمیم کے ساتھ ‘‘انتخاب اور دیگر متعلقہ قوانین(ترمیمی) ایکٹ 2003’’کے تحت اور اس کے بعد نوٹیفائی کئے گئے ضابطوں کے تحت تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو چناؤ مہم چلانے کے لئے الیکٹرونک میڈیا پر منصفانہ وقت دیئے جانے کا معاملہ اب قانونی شکل اختیار کرگیا ہے۔عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کی دفعہ 39 (اے) کے تحت مرکزی حکومت نے نوٹیفائی کیا ہے کہ پوری طرح سے سرکاری یا جزوی طورپر سرکاری فنڈ سے چلنے والے اس طرح کے تمام نشریاتی میڈیا پر اس کا اطلاق ہوگا۔ اس لئے انتخابی کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پرسار بھارتی کارپوریشن کے ذریعے الیکٹرونک میڈیا پر میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے 2018 کے عام اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو منصفانہ وقت دیا جائے۔

براڈ کاسٹ کے وقت اور ٹیلی کاسٹ کے وقت کے استعمال کے سلسلے میں سہولت صرف ‘قومی پارٹیوں’ کو فراہم ہوگی۔میگھالیہ ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے سلسلے میں تسلیم شدہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے۔

اس اسکیم کے خاص اجزاء درج ذیل ہیں:

.1   یہ سہولت میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے صدر دفتر میں واقع آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے علاقائی کیندروں سے فراہم رہے گی اور متعلقہ ریاستوں کے اندر دوسرے اسٹیشنوں سے بھی ریلے کرنے کی سہولت ہوگی۔

ٹیل کاسٹ اوربراڈ کاسٹ کے لیے وقت کا تعین

.2   ہرقومی پارٹی اور تسلیم شدہ ریاستی پارٹی کو (میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے سلسلے میں تسلیم شدہ) 45 منٹ کا ابتدائی وقت دیا جائے گا۔ان ریاستوں میں دوردرشن کے علاقائی کیندروں کے نیٹ ورک اور آل انڈیا کے نیٹ ورک پر اس معاملے میں یکسانیت رہے گی۔

.3   پارٹیوں کو الاٹ کئے جانے والے فاضل وقت کے بارے میں فیصلہ مندرجہ بالا ریاستوں میں پچھے اسمبلی انتخابات میں پارٹیوں کی انتخابی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

.4   براڈ کاسٹ کے واحد اجلاس میں کسی پارٹی کو 15 منٹ سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹیلی کاسٹ اور براڈ کاسٹ کی تاریخ

.5   براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کا وقت نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کے آخری دن سے لے کر متعلقہ ریاست میں انتخاب کی تاریخ کے دو دن پہلے کی درمیانی مدت میں ہوگا۔

.6   پرسار بھارتی کارپوریشن کمیشن کے صلاح مشورہ سے براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ کرے گی۔اس کا انحصار دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر ٹرانسمیشن کے صحیح وقت کی فراہمی کی تکنیکی جزیات پر ہوگا۔

متن کی پیشگی فراہمی

.7   انتخابی کمیشن ٹیلی کاسٹ اور براڈ کاسٹ کے لیے جو رہنما خطوط جاری کرے گا ان کی پوری طرح پابندی کی جائے گی۔ پارٹیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے متن اور ریکارڈنگ کو پہلے سے پیش کریں۔ پارٹیاں اس متن کو ایسے اسٹوڈیوز میں اپنے خرچ پر ریکارڈ کراسکتی ہیں جو پرسار بھارتی کارپوریشن  کی طرف سے مقرر کردہ تکنیکی معیار پر پورے اترتے ہوں یا اس متن کو دور درشن ؍آل انڈیا ریڈیو کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ صورت بھی ہے کہ انہوں نے دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے اسٹوڈیوز میں پہلے سے درخواست کرکے اس متن کو ریکارڈ کرایا ہو۔اس طرح کے معاملے میں ریاستی راجدھانی میں اور دوردرشن ؍آل انڈیا ریڈیوکی طرف سے پہلے سے دیئے گئے وقت پر بھی متن کو ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔

پینل اور بحث و مباحثہ

.8   پارٹیوں کی طرف سے براڈ کاسٹ کے علاوہ پرسار بھارتی کارپوریشن کیندروں ؍دوردرشن کے اسٹیشن؍آل انڈیا ریڈیو پر زیادہ سے زیادہ دو پینل مباحثے منعقد کرے گی۔ہر مجاز پارٹی اس طرح کے پروگرام میں اپنے ایک نمائندے کو نامزد کرسکتی ہے۔

.9   ہندوستان کا انتخابی کمیشن پرسار بھارتی کارپوریشن کے مشورے سے اس طرح کے پینل مباحثوں کے لیے کورآرڈینیٹروں کے نام کی منظوری دے گا۔

ٹیلی کاسٹ ؍براڈ کاسٹ کے لئے رہنما خطوط

.10 دوردرشن ؍آل انڈیا ریڈیو پر ٹیلی کاسٹ اوربراڈ کاسٹ میں مندرجہ ذیل باتوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

  1. دوسرے ملکوں پر تنقید۔
  2. مذاہب یا طبقوں پر حملہ۔
  3. کوئی بھی فحش یا اشتعال انگیز بات۔
  4. تشدد کی ترغیب۔
  5. کوئی بھی ایسی بات جس سے عدالت کی توہین۔
  6. صدر جمہوریہ اور عدالت کی دیانتداری کے خلاف کوئی بات۔
  7. کوئی بھی ایسی بات جس سے قوم کا اتحاد، اقتدار اعلیٰ اور دیانتداری متاثر ہوتی ہو۔
  8. کسی بھی شخص کا نام لے کر اس کی تنقید۔

پارٹیوں کے لیے ٹائم واؤچر

.11     یہ ٹائم ایک واؤچر میں پانچ منٹ کا ہوگا۔ ایک واؤچر ایک سے چار منٹ چلے گا اور پارٹیوں کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ مناسب طورپر ان واؤچروں کو آپس میں ملا سکیں۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیے مختص کیا گیا وقت ایک علیحدہ بیان میں درج کیا گیا ہے، جو اس حکم کے ساتھ شامل ہے۔

بحکم

(اجے کمار)

سیکریٹری

میگھالیہ کی ریاستی  قانون ساز  اسمبلی کا عام انتخابات 2018

قومی پارٹیوں کے لئے مختص وقت

علاقائی کیندروں؍ریاستی راجدھانی کے دوردرشن اور آل انڈیا کیندروں پر

ریاست کا نام قومی؍ریاستی پارٹی کانام مختص کیا گیا کل وقت منٹ میں جاری کئے گئے وقت کے  واؤچروں کی تعداد
براڈ کاسٹ ٹیلی کاسٹ براڈ کاسٹ ٹیلی کاسٹ
میگھالیہ اے آئی ٹی سی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
بی ایس پی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
بی جے پی 53 53 10(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا) 10(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا)
سی پی آئی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
سی پی آئی (ایم) 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
آئی این سی 275 275 55(ہر ایک5 منٹ کا) 55(ہر ایک5 منٹ کا)
این سی پی 57 57 11(ہرایک5 منٹ(2 منٹ)1+کا) 11(ہرایک5 منٹ(2 منٹ)1+کا)
ایچ ایس پی ڈی پی 73 73 14(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا) 14(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا)
این پی پی 103 103 20(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا) 20(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا)
یو ڈی پی 158 158 31(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا) 31(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا)

Total

899 899 899 899

سیاسی پارٹیوں کی فہرست(میگھالیہ)

نمبر شمار مختصر نام درجہ پارٹی کا نام
1 اے آئی ٹی سی قومی پارٹی آل انڈیا ترنمول کانگریس
2 بی ایس پی قومی پارٹی بہوجن سماج پارٹی
3 بی جے پی قومی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی
4 سی پی آئی قومی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا
5 سی پی آئی(ایم) قومی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسی)
6 آئی این سی قومی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس
7 این سی پی قومی پارٹی نیشنل کانگریس پارٹی
8 ایچ ایس پی ڈی پی ریاستی پارٹی ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی
9 این پی پی ریاستی پارٹی نیشنل پیپلز پارٹی
10 یو ڈی پی ریاستی پارٹی یونائٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی

ناگالینڈ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2018

دوردرشن ؍آل انڈیا ریڈیو کے علاقائی کیندروں؍ریاستی راجدھانی کیندروں پرقومی پارٹیوں کے لئے وقت کی فراہمی

ریاست کا نام قومی؍ریاستی پارٹی کانام مختص کیا گیا کل وقت منٹ میں جاری کئے گئے وقت کے  واؤچروں کی تعداد
براڈ کاسٹ ٹیلی کاسٹ براڈ کاسٹ ٹیلی کاسٹ
ناگالینڈ اے آئی ٹی سی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
بی ایس پی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
بی جے پی 53 53 10(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا) 10(ہرایک5 منٹ(3 منٹ)1+کا)
سی پی آئی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
سی پی آئی (ایم) 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
آئی این سی 157 157 31(ہرایک5 منٹ کا) (2 منٹ)1+ 31(ہرایک5 منٹ کا) (2 منٹ)1+
این سی پی 72 72 14(ہرایک5 منٹ کا) (2 منٹ)1+ 14(ہرایک5 منٹ کا) (2 منٹ)1+
این پی ایف 257 257 51(ہرایک5 منٹ کا) (2 منٹ)1+ 51(ہرایک5 منٹ کا) (2 منٹ)1+

Total

719 719 719 719

 ناگلا لینڈ کی سیاسی پارٹیوں کی فہرست

نمبر شمار مختصر نام درجہ پارٹی کا نام
1 اےآئی ٹی سی قومی پارٹی آل انڈیا ترنمول کانگریس
2 بی ایس پی قومی پارٹی بہوجن سماج پارٹی
3 بی جے پی قومی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی
4 سی پی آئی قومی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا
5 سی پی آئی(ایم) قومی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسی)
6 آئی این سی قومی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس
7 این سی پی قومی پارٹی نیشنل کانگریس پارٹی
8 این پی ایف ریاستی پارٹی ناگاپیپلز فرنٹ

تریپورہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2018

دوردرشن ؍آل انڈیا ریڈیو کے علاقائی کیندروں؍ریاستی راجدھانی کیندروں پرقومی پارٹیوں کے لئے وقت کی فراہمی

ریاست کا نام قومی؍ریاستی پارٹی کانام مختص کیا گیا کل وقت منٹ میں جاری کئے گئے وقت کے  واؤچروں کی تعداد
براڈ کاسٹ ٹیلی کاسٹ براڈ کاسٹ ٹیلی کاسٹ
تریپورہ اے آئی ٹی سی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
بی ایس پی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)
بی جے پی 51 51 10(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)1(+1 10(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)1(+1
سی پی آئی 51 51 10(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)1(+1 10(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)1(+1
سی پی آئی (ایم) 218 218 43(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)3(+1 43(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)3(+1
آئی این سی 176 176 35(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)1(+1 35(ہرایک5 منٹ کا)منٹ)1(+1
این سی پی 45 45 9(ہر ایک5 منٹ کا) 9(ہر ایک5 منٹ کا)

Total

631

631 631 631

تریپورہ کی سیاسی پارٹیوں کی فہرست

نمبر شمار مختصر نام درجہ پارٹی کا نام
1 اےآئی ٹی سی قومی پارٹی آل انڈیا ترنمول کانگریس
2 بی ایس پی قومی پارٹی بہوجن سماج پارٹی
3 بی جے پی قومی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی
4 سی پی آئی قومی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا
5 سی پی آئی(ایم) قومی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسی)
6 آئی این سی قومی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس
7 این سی پی قومی پارٹی نیشنل کانگریس پارٹی

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More