نئی دہلی، آئی ٹی یو ساؤتھ ایشیا ایریا آفس اور ٹیکنالوجی اختراع سینٹر نئی دہلی میں قائم کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان حال ہی میں جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر میں برکس کے مواصلات کے وزیروں کی چوتھی میٹنگ کے دوران انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین آئی ٹی یو کے سیکریٹری جنرل جناب ہولن زاؤ نے کیا ۔آئی ٹی یو انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایک مخصوص ایجنسی ہے۔ اس کے 193 ملک ممبر ہیں اور تقریباً 800 پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں اور اکیڈمک ادارے ہیں۔
اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا نے کہا کہ اس آئی ٹی یو مقامی ایریا آفس کا قائم ہونا نے ہمارے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ یہ ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم کرتا ہے جو ہم نے آئی سی ٹی کے شعبے میں کی ہے۔یہ ہم پر اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری بھی ڈالتا ہے، تاکہ اس ٹیکنالوجی والی صنعت میں تیز ترقی کے فائدے جنوب ایشیا خطے کے لوگوں تک لے جایا جاسکے۔
رکن 1869 کے بعد آئی ٹی یو کے ایک ممبر کی حیثیت سے ہندوستان نے روایتی طورپر بحث و مباحثے اور ادارے کے تبادلے میں ایک ہم آہنگ رول ادا کیا ہے اور ہمیشہ مساوات کے اہم اصولوں کا احترام کیا ہے۔ ہندوستان 1952 ء کے بعد سے آئی ٹی یو کونسل کا ایک مستقل ممبر رہا ہے ۔ آئی ٹی یو ساؤتھ ایشیا آفس 9 ملکوں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ میزبان ملک کو خدمات فراہم کرے گا، جو عالمی آبادی کا تقریباً 24 فیصد حصہ ہے۔
اس سلسلے میں ٹیلی کام کی سیکریٹری محترمہ ارونا سندر راجن نے بتایا کہ یہ لوکل ایریا آفس خطے کے لئے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے اہتمام میں کلید ی رول ادا کرے گا اور آئی ٹی یو کے ترقیاتی پروگراموں کے منظم نفاذ کو تیز کرتے ہوئے کم ترقی یافتہ ملکوں پر توجہ دے گا۔
آئی ٹی یو لوکل ایریا آفس چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے لئے تکنیکی رسائی اور فائدوں کو خاطر خواہ طورپر فروغ دے گا۔ جناب سنہا نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں اپنے پڑوسی ملکوں کو جو ہندوستان میں اس آفس کے قیام کے سلسلے میں تعاون دے رہے ہیں اور ہم پڑوسیوں کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کو کرنے کے منتظر ہیں۔