16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی صنعتی پالیسی ہندوستان کو چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹکنالوجی کے میدان میں عالمی لیڈر بنادے گی: سریش پربھو

Urdu News

مرکزی وزیر برائے صنعت وکامرس جناب سریش پربھو نے کہا ہے کہ وزیر حکومت ہند کی مختلف وزارتوں ، ریاستی سرکار وں ،صنعتی دنیا اور تمام متعلقہ دعوے داروں سے مشورے کے بعد کامر س کی وزارت کے ذریعہ وضع کی گئی نئی صنعتی پالیسی نے ڈرون  اطلاعات اور معلومات جمع کرنے کے  مصنوعی ذرائع  اور بلاک چین جیسی  ابھرتی ٹکنالوجی  اپنانے   کی مظہر ہے ۔ جناب سریش پربھو جنیوا کے ورلڈ اکنامک فورم  کے ذریعہ لانچ کئے جانے والے   ہندوستان میں چوتھے صنعتی انقلاب    پر اظہار خیال کررہے تھے ۔

جناب سریش  پربھو نے کہا کہ یہ پالیسی چوتھے  صنعتی انقلاب کی ٹکنالوجی  کے ساتھ ہندوستان   کے لئے متعدد چیلنجو ں اور مواقع کا مجموعہ ہے ۔     جس سے ملک دنیا بھر میں  عالمی سپلائی اورویلیو چین کے میدان میں مضبوطی کے ساتھ مستحکم ہوجائے گا۔

ا س موقع پر جناب سریش پربھو نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ چوتھا صنعتی انقلاب ڈجیٹل ٹکنالوجی سے  شروع کیا گیا ہے اور ہندوستان حکمرانی کے ہرشعبے میں ڈجیٹل ٹکنالوجی کو اپنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،جس سے ملک کو عالمی سپلائی چین کے میدان میں ایک جست کے ساتھ داخل ہونے میں مدد ملے گی۔اس  سلسلے میں وزیر موصوف نے شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ حال ہی میں شروع کی گئی  ڈگی یاترا کی مثال پیش کرتے ہوئے اسے ملک کو ڈجیٹل طورسے بااختیار سماج بنائے جانے کے لئے ہندوستان کے  تصور کی مثال قرار دیا ۔

واضح ہوکہ بورڈ اکنامک فورم  کی جانب سے  مہاراشٹر میں  چوتھے صنعتی انقلاب کے لئے ایک مرکز قائم کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے کے دیگر مراکز امریکہ کے  سان فرانسسکو   ، جاپان  اور چین میں قائم ہیں۔واضح ہو کہ  اطلاعات ومعلومات حاصل کرنے کے مصنوعی ذرائع ، بلاک چین  اور ڈرونز   ہندوستان میں مرکز کے پہلے تین پروجیکٹ ہیں ۔ورلڈ اکنامک فورم نیتی آیوگ ، کاروباری لیڈروں   ، اکابرین علم اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ مل کر ان  پروجیکٹس  پر کام کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More