سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے ملک میں موجودہ غیرمعمولی انسانی اور مالی بحران کے پیش نظر نئے اداروں کے اندراج اور منظوری کے دستورالعمل پر عمل آوری کو یکم اکتوبر2020 تک موخر کردیا ہے۔ اس دستورالعمل میں نئے اداروں کے اعلان کا عمل بھی شامل ہے۔ اس کے مطابق انکم ٹیکس کی 10 (23سی)، 12اے اے، 35 اور 80 جی ایکٹ 1961 کی دفعات کے تحت نئے اداروں کی منظوری/ اندراج/ نوٹیفکیشن (ناموں کا اعلان) کے لیے یکم اکتوبر 2020 سے 31 اکتوبر2020 تک درخواستیں بھیجنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں نئے اداروں کے اندراج اور منظوری کے لیے بھی یکم اکتوبر 2020 کے لیے درخواست بھیجنی لازمی ہوگی۔
اس سلسلے میں نئی قانون سازی اور ترمیمات عدالتوں میں روبہ عمل لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزارت مالیات کو اس معاملے میں متعدد گزارشات موصول ہوئی تھیں۔ جن میں کووڈ-19 کے بحران کے پیش نظر نئے دستورالعمل پر یکم جون 2020 سے عمل آوری کے تعلق سے تشویشات کااظہار کیا گیاتھا۔ علاوہ ازیں مذکورہ بالا دستورالعمل کو موخر کیے جانے کے لیے بھی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔
واضح ہو کہ فائنانس ایکٹ 2020 کی 10 (23سی)، 12اے اے، 35 اور 80 جی ایکٹ 1961 کی دفعات میں اداروں کے منظوری/ اندراج/ نوٹیفکیشن (ناموں کا اعلان) کےعمل کو منطقی بنایا گیا ہے۔ نئے دستورالعمل کے مطابق ان دفعات کے تحت پہلے سے منظور شدہ/ اندراج شدہ/ اعلان شدہ اداروں کومذکورہ بالا مدت مقررہ 31 اگست 2020 تک درخواستیں بھیجنی لازمی ہوں گی۔ نئے اداروں کے اندراج/ منظوری/ اعلان کے دستورالعمل کو بھی یکم جون 2020 سے منطقی بنایا جارہا ہے۔