17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئے ملکوں کے لئے بین الاقوامی اسپیڈ پوسٹ

Urdu News

نئی دہلی، ڈاک تار کے محکمے نے بوسنیا اور ہرزی گووینا ، برازیل، ایکواڈور، قزاخستان، لتھوانیا اور شمالی میسی ڈونیا(مقدونیہ) کے لئے بین الاقوامی اسپیڈ پوسٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی اسپیڈ پوسٹ سروس یا ایکسپریس میل سروس ایک اعلیٰ درجے کی سروس ہے، جس کے تحت اس کا استعمال کرنے والے ڈاکیومنٹ اور تجارتی مال تیزی سے بھیج سکتے ہیں اور انٹرنیٹ پر اپنے مال و اسباب کی نقل و حمل کا پتہ لگانے کی سہولت سے بھی فیضیاب ہوسکتے ہیں۔ اس  سہولت سے توقع  ہے کہ ان ملکوں کے ساتھ عوام سے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہوگا اور تجارت کو فروغ ملے گا، کیونکہ ان ملکوں کے لئے انٹرنیشنل اسپیڈ پوسٹ سرو س ہندوستان بھر میں تمام بڑے ڈاکخانوں میں دستیاب ہوسکیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More