16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدراورراجیہ سبھا کے چیئرمین نے پَلوَئی گووردھن ریڈی کی موت پر تعزیت کی

Urdu News

نئی دہلی،۔جون   ۔نائب صدرجمہوریہ ہند اورراجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم حامد انصاری نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان   جناب پلوئی گووردھن ریڈی کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی پلوئی ریڈی راجیہ سبھا کے ایک سرگرم اورمحترم رکن تھے ۔ تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح کی ان تھک  کوششو ں کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔   جناب حامد انصاری کا پیغا م حسب ذیل ہے :

          ’’مجھےسینئر سیاست داں اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان  جناب پلوئی گووردھن ریڈی   کی موت کی خبرسے شدید تکلیف پہنچی ہے ۔ان کی موت میرے لئے ایک ذاتی نقصان کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جناب ریڈی 2012  سے راجیہ سبھا کے انتہائی سرگرم اور محترم رکن رہے اوران کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ۔تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح کے لئے ان کی ان تھک کوششوں کے لئے انہیں  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ میں ان کے اہل خانہ  ، احباب اور حامیوں  کو   دل  کی گہرائیوں  سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کی آتما کی شانتی کے لئے پورے ملک کے ساتھ دعاگو ہوں ۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More