نئیدہلی، ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو 8 اور 9 ستمبر 2018 کو امریکہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ 1893 میں دنیا کے مذاہب کے اجلاس میں سوامی وویکانند کی تاریخی تقریر کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پرشکاگومیں ہونے والی دوسری عالمی ہندوکانفرنس سے خطاب کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ گریٹرشکاگوکے ہندومندر میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ، جس کا اہتمام امریکہ میں 14 تیلگو انجمنوں نے کیا ہے ۔جناب وینکیا نائیڈو ان بہت سے عالمی لیڈروں کے ساتھ باہمی مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے جو اس کانفرنس کے موقع پر اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔