25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے حیدرآباد میں پہلی علاقائی پیشہ ورانہ تربیتی ادارے کی بنیاد رکھی

Strong foundation in ethical values should be the basis for exemplary corporate governance Vice President
Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا ناڈو نے آج حیدرآباد میں پہلی پیشہ ورانہ تربیتی انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی ۔ یہ ادارہ تلنگانہ میں خواتین کے لئے ہنرمندی کے مواقع فراہم کرے گا۔  اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہنر مندی کے فروغ اور  انٹرپرینیور شپ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔  تلنگانہ کے  نائب وزیر اعلی جناب محمد محمود علی،  تلنگانہ کے امور داخلہ اور محنت و  روزگار کے وزیرجناب نینی نرسمہا ریڈی، سابق  وزیرمملکت برائے  محنت اور رکن پارلیمنٹ جناب بندارو دتاریہ  بھی موجود تھے ۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ادارے کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں علاقائی پیشہ ورانہ تربیتی ادارے کا قیام خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایتوں سمیت تمام سرکاری اداروں کا یہ فرض ہے کہ وہ معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سب کچھ ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس عظیم کام کے لئے ہنر مندی کے فروغ  اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ کے ذریعہ  ہم نہ صرف اپنے ملک اور اس کی صنعتوں کو مضبوط کریں گے  بلکہ عالمی معیشت میں بھی حصہ دار بنیں گے ۔ آج دنیا بھر میں ہنر مند افرادی قوت کی  بہت مانگ ہے۔ ہم اپنے منافع بخش ڈیموگرافی سے فائدہ  حاصل کر سکتے ہیں اور مانگ  اور سپلائی کے درمیان فاصلے کو ختم کر سکتے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ آج ملک میں ہنر مند تربیت سازوں اور اساتذہ کی بڑی کمی ہے۔ انہوں نے کہا یہ باعث مسرت ہے کہ  آج ملک میں تربیت سازی کے لیے تربیت دینے والوں کے لیے زیادہ زیادہ سے مواقع ہیں ۔ پیٹرولیم اور گیس، ہنرمندی کے فروغ انٹر پرینیورشپ کے وزیر جناب دھرمیندر  سنگھ نے کہا کہ خواتین کی تربیت  اور تفویض اختیارات حکومت ہند  کی ترجیحاتی شعبوں میں ایک شعبہ ہے۔ ملک کی افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت سے یقینی طور پر ملک کی  اقتصادی ترقی تیز ہو جائے گی۔ اسے یقینی بنانے  کے لئے ہمیں ہر ریاست میں علاقائی پیشہ ورانہ تربیتی ادارے قائم کرنے کا ہدف مقرر کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈی ای فی الحال ملک بھر میں 17 ایسے ادارے چلا رہا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More