21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے صحافت میں امتیازی خدمات کیلئے قومی ایوارڈ عطا کئے

Vice President confers National Awards for Excellence in Journalism
Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  آج  پریس کے قومی دن کے موقع پر پریس کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب پریس کونسل آف انڈیا کی گولڈ جبلی تقریبات کی الوداعی تقریب تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ حالانکہ  گزرتے سالوں میں صحافت کی شکلیں بدلی ہیں تاہم رائے عامہ ہموار کرنے اور حکومت کی فیصلہ سازی میں اب بھی یہ مسلسل اثرانداز ہوتی  ہے۔

نائب صدر نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں کے نیوز روم میں درآنے والے چندخطرناک رجحانات کے بارے میں اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان رجحانات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے پہلے  میڈیا نے  جو قدیم اور عمدہ   رول ادا کیا تھا وہ دوبارہ بحال ہو۔

 اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ میڈیا کی آوازوں کو دبایا نہیں جانا چاہئے اور آئینی طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم میڈیا کے لئے اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ہمارے یہاں ایسے شہری ہیں جو سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے صحافی بن رہے ہیں اور وہ میڈیا کو جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے یاد  دلانے میں ایک اہم رول ادا کررہے ہیں۔

معروف صحافی جناب سام راجپّا اور جناب سرت مشرا کو صحافت کے تئیں ان کی نمایاں خدمات کیلئے مشترکہ طور پر راجہ رام موہن رائے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ انڈین ایکسپریس کی محترمہ شالنی نائر کو  دیہی صحافت اور ڈیولپمنٹ رپورٹنگ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ منگلم ڈیلی کے جناب کے. سجیت اور فری لانسر محترمہ چترنگدا چودھری کو تحقیقی صحافت کا ایوارڈ دیا گیا۔  فوٹو جرنلزم کا ایوارڈ  چندریکا ڈیلی کے جناب سی کے تھانسیر اور پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے جناب وجے ورما اور ملیالا منورما کے جناب جے سریش کو دیا گیا۔ ٹائمس آف انڈیا کے جناب گریش کمار کو بیسٹ نیوز پیپر آرٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More