نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہولی سے قبل عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ رنگوں کا تہوار ہولی ، جو پورے ملک میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ، برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوشیوں ، دوستی اور جشن منانے کا تہوار ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا :
’’میں ہولی کے مقدس کے موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرجوش مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ہولی رنگوں کا تہوار ہے ، پورے ملک میں روایتی جوش وخروش سے منایا جانے والا ہولی کا رنگوں کا تہوار موسم کی تبدیلی کا جشن ہے۔ یہ برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن ہے۔ یہ خوشیوں کے اظہار ، دوستی اور جشن کے اظہار کا تہوار ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں امن ، ہم آہنگی ، خوش حالی اور خوشیاں لے کر آئے‘‘۔