16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے عید میلاد النبی سے قبل عوام کو مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی ؍عید میلاد کے مقدس موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو ہمدردی اور آفاقی بھائی چارے کا سچا راستہ دکھایا۔

نائب صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں  پیغمبر اسلام  صلی اللہ علیہ وسلم  کے  یوم پیدائش  پر منائی جانے والی میلاد النبی ؍ عید میلاد کے موقع پر اپنے ملک کے عوام کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ پیغمبر اسلام  صلی اللہ علیہ وسلم  نے  انسانیت کو ہمدردی اور آفاقی بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے دعا کی کہ پیغمبر اسلامصلی اللہ علیہ وسلم  کی  لافانی تعلیمات ایک پرامن اور ہم آہنگ سماج کی تعمیر میں عوام کی رہنمائی کرتی  رہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More