19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے قوم کو مکرسنکرانتی اور پونگل کی مبارکباد دی

Nation on the auspicious occasion of Makar Sankranti and Pongal greetings to Vice President
Urdu News

نئی دہلی، 13/ جنوری، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب حامد انصاری نے، ملک کے عوام کو مکرسنکرانتی اور پونگل کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ مبارک تہوار فصل کٹنے کی خوشی میں منائے جاتے ہیں اور ملک کی یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

صدرجمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

میں تمام شہریوں کو مکرسنکرانتی اورپونگل کے مبارک موقعوں پر اپنی دلی اور بہترین نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

مکرسنکرانتی‘‘ اتّراین’’ یا سورج کے شمال کی جانب سفر کی علامت ہے۔ یہ تہوار ملک بھر میں مختلف ناموں سے منایا جاتا ہے۔ مکرسنکرانتی اور پونگل، فصلی تہوار ہیں اور ملک کی بنیادی یک جہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

خدا کرے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشحالی، امن اور ہم آہنگی لائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More