25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے لوک مت پارلیمنٹری ایوارڈز2017 پیش کئے

हमारे लोकतंत्र की ताकत और भावना का ह्रास रोकना निर्वाचित प्रतिनिधियों का कर्तव्य: उप राष्ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،نائب صدرجمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے کہا کہ ہندوستان کے عوام کے منتخبہ نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت کی قوت حیات اور روح کو نقصان پہنچنے سے بچائیں کیو نکہ جمہوریت سے ہی ہماری پارلیمنٹ کا وجود ہے۔ آج وہ لوک مت پارلیمنٹری ایوارڈز-2017 پیش کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، پنجاب کے سابق گورنر جناب شیوراج پاٹل، شہری ترقیات مکانات اور شہری غریبی دور کرنے، اطلاعات ونشریات کے سابق وزیر جناب ایم -وینکیا نائیڈو، سڑ ک نقل وحمل، شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ پارلیمانی نمائندوں کا ذاتی طرز عمل اور اعتماد پارلیمانی جمہوریت کے اداروں کی اہمیت کے بارے میں عوام کو یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے رکن کو جمہوریت پر یقین ہونا چاہئے، اسے قومی مفاد اور مقامی معاملات کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرنا چاہئے اور اس میں مناسب الفاظ میں مؤثر طریقے سے اپنی بات رکھنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پارلیمنٹ کے جن ارکان کو عزت واحترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ان میں یہ تمام صفات موجود ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More