16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے کرسمس سے قبل عوام کو مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  کرسمس سے قبل عوام کو مبارک باد دی۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ  ’’میں لارڈ عیسیٰ مسیح یوم پیدائش کی تقریب کرسمس کے مقدس موقع پر اپنے تمام شہریوں کو پرخلوص مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ کرسمس خوشی کا ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں ہمدردی اور  معاف کرنے ، محبت اور ایثار  کی آفاقی اقدار  کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں صحت مند، خوشیوں اور خواہشات کی تکمیل سے بھری ہوئی زندگی کو گزارنے کے لئے  ان اقدار  کی رہنما ستاروں کے طور پر مسلسل عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہماری زندگی میں امن ، بھائی چارہ اور خوشیاں لے کر آئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More