نئی دہلی ،یکم ستمبر: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب وینکیانائیڈونے عیدالاضحی ٰ کے خوشی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی ٰ کا تہوار جذبہ ٔ قربانی کی علامت ہے اور انسانی زندگیوں میں سچائی اورایثارکی قدروں کی اہمیت کو اجاگرکرتاہے ۔
نائب صدرجمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے :
‘‘میں ملک کے عوام کوعید الاضحی ٰکےمبارک موقع پر اپنی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں ’’۔
عیدالاضحیٰ جذبہ قربانی اور زندگیوں کے لئے ایثارکی علامت ہے ۔ یہ تہوار بنی نوع انسان کو روزمرہ کی زندگی میں صداقت اور دردمندی کی قدریں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔
خداکرے کہ یہ مقدس تہوار ہمارے ملک میں امن ، یگانگت اور خوشحالی لے کرآئے ۔