نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈو 8و9ستمبر2018کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دوروزہ دورے پرروانہ ہوگئے ۔اپنے دورے کے دوران ، موصوف اس دوسری عالمی ہندوکانگریس سے خطاب کریں گے، جو شکاگومیں سوامی وویکانند کے ذریعہ 1893میں ادیان عالم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریرکی 125ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہورہی ہے ۔
نائب صدرجمہوریہ ہند ، 8ستمبرکو شکاگووارد ہوں گے اوراسی دن کمیونٹی کرشچین چرچ ، گریٹرشکاگوکے پلین فیلڈ کی امریکی براداری کی 14تیلگوایسوسی ایشنوں کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔ امریکہ کے مختلف حصوں کے غیرمقیم ہندوستانیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔
9ستمبرکو صبح 10.30بجے نائب صدرجمہوریہ ہند عالمی ہندوکانگریس کے مہتممین سے ملاقات کریں گے ۔ 11بجے وہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگرممالک کے رہنمایان سے ملاقات کریں گے ۔ 12وہ عالمی ہندوکانگریس سے خطاب کریں گے ۔
اسی روزشام کو نائب صدرجمہوریہ ہند غیرمقیم ہندوستانی براداری کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام سے بھی خطاب کریں گے ۔