نئیدہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مختلف زبانوں کے ادبی کاموں کا ترجمہ زیادہ سے زیادہ زبانوںمیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے ترجمے کو بھارتی زبانوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ملکوںکی زبانوں میں بھی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جیسے ملک میں ترجمے قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں ایک اہم رول بھی ادا کریں گے ۔
آج حیدرآبادمیں رزمیہ تیلگو ناول وے ای پاڈا گالو کا انگلش ترجمہ جاری کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف دنیا بھر کے قارئین اچھے اختراعی ادب سے فیضیا ب ہوسکیں گے بلکہ وہ مختلف ثقافتوں اور طرز زندگی سے بھی جانکاری حاصل کرسکیں گے ۔
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس بات کی سخت ضرور ت ہے کہ ہندوستانی زبانوں میں مختلف ادبی تصانیف میں کئے گئے کاموں کو ڈجیٹائز کرنے کے علاوہ ان کا تحفظ کیا جائے اور ان کے ترجمے کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کاموں کا ترجمہ قارئین کو مصنف اور اس کی قریب کی دنیا کے نظریات ،اقدار ،روایات ،ثقافت اور دگیر رسم ورواج کو جاننے میں مدد ملے گی۔
نائب صدرجمہوریہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ یونیورسٹیاں اور کالجز الگ الگ شعبے قائم کریں تاکہ ترجمے کو فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ پرائمری تعلیم تک مادری زبان کو لازمی بنائیں ۔
وسوانادھا ستیہ نارائن کی ذہانت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ نہایت اہم ادبی شخصیت اور عظیم مصنف نے تعلیم ،خاندان ،معاشرے ،سماج ، معیشت ،سیاست ،ثقافت اور غربت جیسے مسائل کو اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں تمام دیگر مسائل کو بھی پیش کیا تھا۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مصنف نے مطالعے اورتعلیم کے درمیان ایک اہم فرق کو دیکھا تھا اور کہا تھا کہ تعلیم ایسی ہونی چاہئے جو افراد کو بااختیار بنائے اور طلبا میں ڈسپلن اور اچھے برتاؤ کا جذبہ پیدا کریں ۔
نائب صدرنے کہا کہ وے ای پاڈا گالو جیسی اچھی کتابیں قاری کو ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہیں اور زندگی کے بہت سے حقائق کو سمجھنے میں اس کی مدد کرتی ہیں۔ جس کا کہ مصنف کے ذریعہ ذکرکیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مشہور ناول کا ہندی ترجمہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ نے کیا تھا۔ نائب صدر نے اس موقع پر ادبی تنقیدکے لئے ڈاکٹر سی مورنا لینی کو وسوانادھا ساہتیہ ایوارڈ پیش کیا جبکہ دوزبانوں کی شاعری کے لئے ڈاکٹر ویدیہی ششی دھر کو ویلی ہالا کیشو راؤ ایوارڈ عطا کیا گیا۔اس موقع پر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔