9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرِ جمہوریہ نے یومِ جمہوریہ سے قبل قوم کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدرِ جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے یومِ جمہوریہ سے قبل  عوام کو نیک خواہشات  پیش کی ہیں ۔

 اپنے پیغام میں انہوں نے  کہا کہ  ‘‘ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب  کے اِس موقع پر  اپنے ملک کے تمام شہریوں کو  دِلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

اس موقع پر   ہمیں آئین  اور  جمہوریت کے اصولوں   ، برابری  ، آزادی اور سبھی کے لئے انصاف  کے مقدس اصولوں پر مبنی  اپنی جمہوریت  کے بنیادی  اصولوں کے تئیں اپنے  عہد کا اعادہ کرنا چاہیئے ۔  ہماری آئینی اقدار ایک  روشن خیال شہریت  کی تشکیل کے لئے بنیادی اصول ہیں ، جو ہماری   جمہوری جڑوں  کو مزید گہرا کرنے  کے لئے ضروری ہیں ۔

آج ، بھارت ایک ایسا ملک ہے ، جو امکانات سے بھر پور مجموعی ترقی کے  ایسے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے ، جو پائیدار اور شمولیت والا ہے ۔ ہماری جمہوریت فعال ہے اور  اچھی حکمرانی   اور شفافیت  کے تئیں ہمارا عہد   پہلے سے  زیادہ مضبوط ہے ۔  اس مقدس دن  پر آئیے ہم ملک  کے تہذیبی  نظریات  اور آئینی اقدار  کو بر قرار رکھنے  کے لئے پھر سے عہد کریں اور خود کو  ایک جامع  ، پُر امن  ، ہم آہنگ  اور ترقی پسند  بھارت  تعمیر کرنے کے لئے وقف کریں ۔

خوشی کے اِس دن پر  آیئے ہم  اپنی  جمہوریت کی کامیابیوں کا جشن منائیں  اور خود کو  ایک زیادہ پُر اعتماد اور خود کفیل بھارت  کی تعمیر کے لئے وقف کریں ، جو  عالمی امن  اور شمولیت والی پائیدار ترقی میں اپنے تعاون    کی قدیم روایات کو جاری رکھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More