19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ آذربائیجان کے شہر باکو میں 18ویں نام سربراہ کانفرنس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو 26-25 اکتوبر کو آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والی ناوابستہ تحریک سے متعلق سربراہان مملکت وحکومت کی 18 ویں سربراہ کانفرنس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ سربراہ کانفرنس کے بعد سینئر افسران اور وزیروں کی میٹنگ ہوگی۔

18ویں نام سربراہ میٹنگ کا موضوع ہے ‘معاصر دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مربوط اور وافر کوششیں کو یقینی بنانے کے لئے بینڈنگ اصولوں کو برقرار رکھنا’ بیڈنگ کے 10 اصول جو ایک سیاسی بیان ہے، جن میں عالمی امن اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیاگیا ہے، 1955 میں ایشیا-افریقہ کانفرنس میں تشکیل دیے گئے تھے۔

یہ موضوع نہایت اہم ہے، کیونکہ اس کا تعلق 2020 میں بیڈنگ اصولوں کی آئندہ 65 ویں سالگرہ سے اور 2021 میں اس تحریک کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے۔

بھارت، ناوابستہ تحریک (نام) کے بانی ارکان میں سے ایک ہے، جسے 1961 میں 29 ارکان کے ساتھ قائم کیاگیا تھا، تبھی سے ان ملکوں میں اضافہ ہوکر یہ تعداد 120 ہوگئی اور اس طرح ناوابستہ تحریک ملکوں کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک بن گئی۔

سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی، امن وسلامتی کو لاحق خطرات، اقوام متحدہ کی اصلاح، آب وہوا میں تبدیلی، دیرپا ترقی، اقتصادی حکمرانی اور جنوب، جنوب تعاون جیسے  بہت سے ہم عصر معاملات پر توجہ دی جائے گی۔

نائب صدر جمہوریہ کی شرکت سے نام اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ بھارت کی سرگرمیاں کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ ناوابستہ تحریک کی سربراہ کانفرنس میں قومی نظریات کا اظہار کریں گے اور کانفرنس سے الگ میزبان ملک کے صدر سمیت، دیگر سربراہان مملکت وحکومت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے خطاب میں امید ہے کہ نائب صدر جمہوریہ عالمی برادری کی اس ضرورت کو اجاگر کریں گے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر ملکی اداروں کو پوری طرح جمہوری بنانے اور اس میں اصلاح کرنے کی سخت ضرورت کے لئے یکجا ہوں گے، تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید مضبوط اور نمائندہ بنایا جاسکے ۔

وہ باکو میں ایک استقبالیہ میں بھارتی برادری کے ارکان سے بھی خطاب کریں گے، جس کا اہتمام بھارت کے سفارتخانہ نے کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ایک وفد کی قیادت کریں گے، جو وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ جناب سید اکبرالدین اور نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹری جناب آئی وی سباراؤ پر مشتمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More