16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے آندھرا پردیش میں کھیلوں کے تمام پروجیکٹ وقت پر پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب کرن رجیجو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیلور ضلع میں موگا لپّا لیم گاؤں میں کثیر مقصدی کھیل کمپلیکس کی تعمیر سمیت آندھراپردیش میں جاری مختلف کھیل پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کریں۔

اُپ راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک میٹنگ میں مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے نائب صدرجمہوریہ ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو کو کھیلوں کے پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ ریاست کی اسپورٹس اتھارٹیز کی طرف سے استعمال کے سرٹیفکیٹ طلب کئے جانے کی وجہ سے کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے وزیر موصوف اور وزارت کے سکریٹری کومشورہ دیا کہ وہ آندھراپردیش سرکار کے ساتھ برابر رابطہ رکھیں اور فوری بنیاد پر پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگاہ رکھیں۔

جو دیگر پروجیکٹ زیر بحث آئے ان میں وشاکھا پٹنم کے نزدیک کماڈی میں منی اسپورٹس کمپلیکس ، کاکی ناڈا میں ایسٹروٹرف ہاکی فیلڈ اور وزیا نگرضلع میں کثیر مقصد انڈور اسٹیڈیم شامل ہے۔

میٹنگ کے دوران نائب صدر جمہوریہ ہند نے آندھراپردیش کے سیاحت ثقافت اور نوجوانوں کی ترقی کے وزیر  موتّم سیٹی سری نواس راؤ سے  ٹیلی فون پر بات کی  اور کھیلوں کے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

 نائب صدر جمہوریہ ہند نے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سے کہا کہ وہ ملک میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نجی شعبے کو شامل کریں۔ وہ مختلف مرکزی وزرا س سے یہ چاہتے تھے کہ وہ کھیلوں کی وزارت کے ساتھ تعاون کریں اور مختلف کھیل  پروگرامو ں  کو اسپانسر کریں ۔

کسی کی بھی زندگی میں فٹنیس اور کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب نائیڈو نے تمام یونیورسٹیوں اور تعلمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں کو سب سے زیادہ تر جیح دیں۔

نائب صد رجمہوریہ تمام فریقوں سے بھی چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں اور مختلف گیمس  کو زبردست طور پر فروغ دیں تاکہ آنے والے برسوں میں دنیا بھر میں مختلف کھیل مقابلوں میں ہندوستان کامیابی کی اونچائیوں کو چھو سکے ۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کھیلو انڈیا پہل کے ذریعے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی تعریف کی اور اس بات کے لئے بھی ستائش کی کہ وہ ملک میں کھیل کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More