17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے وزیر اعظم کے شرم ایوارڈ عطا کئے

Urdu News

نئی دہلی، عزت مآب جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کی موجودگی میں 338 ورکروں کی عزت افزائی کی۔ آج سال 2011، 2012، 2013، 2014، 2015 اور 2016 کے لئے 194 ایوارڈ عطا کئے گئے۔ایوارڈ پانے والے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے قحط آنے والے پبلک سیکٹر کمپنیوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ایسے یونٹوں کے ملازمین ہیں، جن میں 500 سے زیادہ ورکر کام کرتے ہیں۔یہ ایوارڈ ان ورکروں کے تعاون کے لئے دیئے جاتے ہیں، جن کی ممتاز کارکردگی کا ریکارڈ ہے، جو بہترین نظم ونسق کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، جو پیداوری ، تحفظ، کوالٹی ، اختراعات، وسائل کا تحفظ، ہمت و جرأت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔یہ ایوارڈ ایسے ورکروں کو بھی دیئے جاتے ہیں جو اپنے فرائض کے انجام دہی کے دوران اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں یا جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے لئے ایک اقتصادی امیدہے اور جس طرح ہماری معیشت تیزی سے پھیل رہی ہے یہ بہت حوصلہ افزاء صورتحال ہے۔ایوارڈ پانے والوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لاکھوں ورکر معیشت کے پہیوں کو مسلسل گھماتے رہنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقی جی ڈی پی فیسٹول ہے، اس سے میرا مطلب ہے کہ آج جن لوگوں کی عزت افزائی کی گئی ہے وہ پوری تندہی سے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں اور ہماری ترقی کو آگے بڑھانے والی قوت ہیں اور یہ دو جی ڈی پی یعنی گریٹ ڈیڈیکیٹیڈ پرسنس، جی ڈی پی ہی ملک کے لئے اہم ہے اور اسی جی ڈی پی کے لئے ہمیں مسلسل تشویش رہتی ہے۔

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے اس موقع پر ورکروں کے حقوق اور ان کی فلاح وبہبود کا تحفظ کرنے کے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے ہندوستان کی آبادی کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ براہ راست متاثر ہوتا ہے، جبکہ بالواسطہ طورپر یہ ملک کی پوری آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے وزارت کی طرف سے لیبر اصلاحات کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کی تیاری میں ان کی وزارت کا اہم اصول کم از کم حکومت میں زیادہ سے زیادہ حکمرانی ہے۔

انہوں نے ایوارڈ پانے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے، بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی اپنی کوشش سے بہترین کام کرنے کی تحریک دلائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا انحصار مختلف شعبوں میں آپ کے کئے گئے کام پر ہوتا ہے، جو ملک کو مستحکم کرنے اور ایک مضبوط قوم تشکیل دینے کے لئے بہت اہم ہے۔

سرکاری سیکٹر کے ورکروں کو 232 ایوارڈ ملے، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے ورکروں نے 106 ایوارڈ حاصل کئے۔338 ایوارڈ پانے والوں میں 20 خواتین شامل ہیں، جبکہ2 کو یہ ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا ہے۔

شرم رتن ایوارڈ ، شرم ایوارڈز میں سے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اس ایوارڈ میں 2 لاکھ روپے نقد اور ایک توصیف نامہ شامل ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ ٹاٹا اسٹیل لمٹیڈ جمشید پور کے جناب سبراتا کمار کو 2012 میں ان کے بہترین تعاون کے لئے  دیا گیا ہے۔

2011 سے 2016 تک 46 ورکروں نے شرم بھوشن ایوارڈ حاصل کئے ہیں، جن میں 5خواتین شامل ہیں۔اس ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک توصیف نامہ شامل ہے۔2011 کے لئے 4 شرم بھوشن ایوارڈ  دیئے گئے ہیں جن میں پی ایس یو کی ایک خاتون ورکر اور پی آر ایس کے دوورکر شامل ہیں۔ 2012 کے لئے دیئے گئے ان ایوار ڈ میں ایک خاتون سمیت 6 ایوارڈ پانے والوں کا تعلق پی آر ایس سے ہے ، جبکہ 2013 کے لئے پی ایس یو کے چار ورکروں اور پی آر ایس کے تین ورکروں کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔2014 کے لئے پی ایس یو کے 7ورکروں اور پی آر ایس کے 2 ورکروں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ 2015 کے لئے پی ایس یو کی ایک خاتون ورکر سمیت دو ورکرو ں اور پی آر ایس کے دو ورکروں  کو یہ ایوارڈ یا گیا۔ 2016 کے لئےپی ایس یو کی ایک خاتون سمیت10 ورکروں کو ، جبکہ پی آر ایس کی ایک خاتون سمیت دو ورکروں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شرم ویر ؍ویرانگنا ایوارڈ کے زمرے میں 129 ورکروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جنہیں 2011 سے 2016 کے درمیان ان کے تعاون کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے تحت 60 ہزار روپے نقد اور ایک توصیف نامہ دیا جاتا ہے۔سال 2011 کے لئے پی ایس یو کے 27 ورکروں کو اور پی آر ایس کے 6 ورکروں کو شرم ویر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ 2012 کے لئے پی ایس یو کی ایک خاتون سمیت 13 ورکروں کو ، جبکہ پی آر ایس کے 7 ورکروں کو یہ ایوارڈ دیئے گئے۔2013 کے لئے پی ایس یو کے 9 اور پی آر ایس کے 6، 2014کے لئے پی ایس یو کے 14 اور پی آر ایس کے 8 ورکروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ 2015 کے لئے پی ایس یو کے 8 اور پی آر ایس کے 6 ورکروں کو یہ ایوارڈ یئے گئے، جبکہ 2016 کے لئے پی ایس یو کی ایک خاتون سمیت 12 ورکروں اور پی آر ایس کے ایک خاتون سمیت 6 ورکروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

شرم شری ؍شرم دیوی ایوارڈز کے زمرے میں ، 2011 سے2016 کے عرصے کے لئے 162 ورکروں کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں 11 خواتین شامل ہیں۔ اس ایوارڈ میں 40 ہزار نقد اور ایک توصیف نامہ دیا جاتا ہے۔

محنت اور روزگار کے سیکریٹری جناب ایم ستیہ وتی، ایڈیشنل سیکریٹری جناب ہیرالال سماریہ اور اقتصادی مشیر جناب دیویندر سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More