16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں بروقت اور اعلیٰ معیار کی صحت کی ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندوستان میں بروقت اور اعلیٰ معیار کی ہنگامی صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ صحت کے شعبے میں تمام شراکت داروں سے یہ بھی چاہتے تھے کہ وہ عوام کے لئے کارڈیوپَلمونری رِی سَسی ٹیشن (سی پی آر) جیسے      ہنگامی فرسٹ ایڈ طریقۂ کار میں شہریوں کو تربیت دینے کےلئے پروگرام اور کتابچہ تیار کریں، کیونکہ وہ ایمرجنسی خدمات کے لئے انتظار کرتے ہوئے زندگی کو بچانے میں مدد کر سکیں گے۔

نئی دلی  کے وگیان بھون میں ایمرجنسی میڈیسن کی 10ویں ایشیئن کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ روزانہ دنیا کی سڑکوں پر 3700سے زیادہ لوگ  حادثوں میں ہلاک ہو جاتے ہیں  اور لاکھوں لوگ ہر سال زخمی یا معذور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ، پیدل چلنے والے  لوگ، سائیکل سوار اور بزرگ افراد ان لوگوں میں شامل ہیں، جو  سڑک استعمال کرنے والوں میں سب سے غیر محفوظ ہیں۔ اسپتال سے پہلے فوری دیکھ بھال  کر کے سڑک حادثوں میں بہت سے لوگوں کی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آیوشمان بھارت جیسی اسکیمیں ، ایمرجنسی طبی خدمات اور  معیاری حفظان صحت تک رسائی  میں ضرورتمندو ں اور غریبوں کو کافی مدد پہنچائیں گی۔ نائب صدر نے کہا کہ  انشورنس کوریج   یا ایک شخص کی خریدنے کی صلاحیت  کے قطع نظر کوئی بھی اسپتال ایمرجنسی معاملوں میں علاج  و      معالجے کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان میں ایمرجنسی اورٹراما کے معاملوں سے نمٹنے والے تمام اسپتالوں کے لئے معیاربند معالجاتی کتابچہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستان اور مغربی ملکوں کے درمیان جسم کے اعضاء و اجزا کی توضیح و تصریح اور دیگر گوناگوں کا خیال رکھتے ہوئے ایمرجنسی میڈیسن کی ایشیئن سوسائٹی کواس خطے کی ایمرجنسی کنڈیشنز کی  کوحل کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے اور  دیہی آبادی تک پہنچنے کے لئے خاص توجہ دینی چاہئے۔

جناب نائیڈو نے میڈیکل کالجوں سے کہا کہ وہ ایمرجنسی میڈیسن سے متعلق کورسیز کو شامل کریں او رانڈرگریجویٹس کو تربیت دیں تاکہ حادثوں، ہارٹ اٹیک، قدرتی آفات اور دیگر  حالات  جیسی ایمرجنسیوں کے تمام پہلوؤں سے نمٹا جا سکے۔

نوجوانوں میں غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے میڈیکل پیشہ ور افراد سے اپیل کی کہ وہ قریب کے اسکولوں اور کالجوں تک جائیں تاکہ احتیاطی اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور صحت مند نظام غذا اور طرززندگی کی عادتوں کو اپنایاجاسکے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان میں ایمرجنسی میڈیسن کے لئے ایشیئن سوسائٹی کے صدرپروفیسر ایلدرے سیٹی ، اے سی ای ایم کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر کے ہری پرسادایمرجنسی میڈیسن کےلئے ایشیئن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ستیش کیلاشم بھی دیگر لوگوں کے ساتھ موجود تھے۔ اس کانفرنس میں آنے والے 4دنوں میں مختلفل ملکوں کے 2000سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More