16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو حکومت جمہوریہ  فرانس کی دعوت پر 9 سے 11 نومبر 2018 تک پیرس کا دورہ کریں گے۔ وہاں وہ پہلی جنگ آزادی کی عارضی سطح کی صدی کی یادگاری سرگرمیوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

پہلی جنگ آزادی کے دوران ہندوستان فوجیوں کا سب سے زیادہ تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک تھا۔ عالمی جنگ کے اختتام سے متعلق صلح کی تقریب میں ہندوستان کی شرکت سے ان فوجیوں کے ذریعے جنگ میں کی گئی قربانیوں کے لئے موجود ترین خراج عقیدت ہوگا اور عالمی  امن اور  سلامتی میں ہندوستان کا تاریخی تعاون ظاہر ہوگا۔

اس صد سالہ تقریبات میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہان ؍ سربراہان مملکت اور ان کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ 11 نومبر 2018 کو نائب صدر جمہوریہ آرک ڈی ٹریومف میں پہلی عالمی جنگ میں عارضی صلح کی صد سالہ یاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کی صدارت فرانسیسی صدر ایمیونل میکروں کریں گے۔

عارضی صلح کی صد سالہ تقریب کے حصے کے طور پر  حکومت فرانس ، پیرس امن فورم کی میزبانی کرے گا۔ یہ تقریب 11 سے 13 نومبر 2018 تک پیرس میں منعقد ہوگی۔

پیرس امن فورم کا مقصد کثیر سطحی ، بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اور عالمی حکمراں اداروں میں اصلاحات کی اہمیت کی توثیق کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم  قائم کرنا ہے۔ یہ فورم شہری سماج کے اقدامات پر خصوصی توجہ کے ساتھ تبادلہ خیال اور بحث و مباحثہ کے لئے ایک پلیٹ فار م فراہم  کرتا ہے اور حکمرانی میں تمام شراکت داروں کے لئے مسائل کے  نئے نئے حل اور تجربات کے تبادلے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

یہ فورم حکمرانی کے پانچ اہم شعبوں یعنی امن و سلامتی ، ماحولیات ، ترقی ، نئی ٹیکنالوجیاں اور انکلوسیو معیشت کے فروغ کے لئے سالانہ اور ترتیب سے تقریبات کے انعقاد کا  خیال پیش کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ اس موقع پر’’عالمی حکمرانی کے سلسلے میں موضوع ترین مذاکرات  ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب بھی کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ 9 نومبر 2018 کو ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے اور 10 اکتوبر 2018 کو ویلرز گوئیسلین  میں انڈین  وار میموریل کا افتتاح کریں گے۔ ہندوستان نے پہلی عالمی  جنگ کے دوران فرانس کی آزادی کے لئے غیر منقسم ہندوستان کے فوجیوں کے تعاون پر روشنی ڈالنے کے لئے پیرس سے تقریباً 200 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ویلرز گوئیسلین   میں اس وار میموریل کی تعمیر کی ہے۔

بعد ازاں جناب وینکیا نائیڈو  میئرس کے دفتر کے عقب میں واقع ’’ دی میری ہال  ‘‘میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ جناب نائیڈو میموریل میں پہلی جنگ آزادی کے دوران ہندوستان کی مصلح افواج کے رول کو ظاہر کرنے کے لئے منعقدہ نمائش کا معائنہ بھی کریں گے۔

وہ پیرس امن فورم کے موقع پر متعدد باہمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

فرانس کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد نائب صدر جمہوریہ کا 12 نومبر کی صبح نئی دہلی واپس آنے کا پروگرام ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More