نئی دہلی، 21 جنوری نائب صدر جمہوریہ جناب ایم حامد انصاری نے اپنے امریکی ہم منصب مسٹر مائیکل آر پینس کو آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے مسٹر پینس کو جلد ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
’’ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر آپ میری طرف سے دلی مبارک باد قبول کریں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ہمارے ٹھوس اور گہرے تعلقات کو نئی بلندیاں حاصل ہوں گی۔ آنے والے وقت میں دونوں ملکوں اور وہاں کے عوام کے مشترکہ مفاد کے تئیں آپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں آپ کو ہندوستان آنے کی دعوت بھی دیتا ہوں۔ آپ میری جانب سے بہتر صحت اوراپنے عہدے پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے نیک خواہشات قبول کریں ۔”
9 comments