16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے اونم کے موقع پر لوگوں کو مبارکباددی ہے

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ  ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو  نےاونم کے مقدس  تہوار کے موقع پر لوگوںکو مبارکباددی  ہے ۔ اپنے پیغام میں  انہوں  نے  کہا ہے کہ اونم کیرالہ کے افسانوی بادشاہ  مہابلی   کی یاد میں منایاجاتا ہے ،جس کی حکومت کے بارے میں  کہا جاتا ہے کہ اس نے   سلطنت  میں  امن اور خوشحالی  قائم کردی  تھی ۔ پھولوںکا  یہ  رنگا رنگ تہوار  خاندان اوردوستوں کے لئے ایک ساتھ  ملنے اور روایتی کھیلوں   ،موسیقی اور  رقص میں  حصہ لینے    اور ایک عظیم الشان دعوت ’ اوناسادیہ ‘   میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

نائب صدرجمہوریہ کے  پیغام کا متن :

          ’’ میں اونم کے مقدس موقع پر ملک کے لوگوں پرخلوص  مبارکباد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

          اونم  ، کیرالہ کے افسانوی حکمراں   ، بادشاہ  مہابلی کی یاد  میں منایاجاتا ہے ۔ جن کی  فیض  رساں اور دلکش حکومت کے بارے میں  کہا جاتا ہے کہ اس نے سلطنت  میں  امن اور خوشحالی قائم کردی تھی۔

          پھولوں  کا  یہ رنگا رنگ تہوار ، خاندان اور دوستوں کے  ایک ساتھ ملنے  اور روایتی کھیلوں   ،موسیقی اور  رقص میں  حصہ لینے  اور ایک  عظیم الشان دعوت ’ اوناسادیہ ‘   میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اونم مادی خوشحالی نیز  دیانت داری   یگانگت   ،  رحم دلی   ،قربانی  اور قناعت پسندی   کی اقدار    کی خوشی  منانے  کی علامت ہے۔ یہ انسانی  انا   کو ختم کرنے اور اندرونی امن کے حصول کی نمائندگی کرتا ہے۔

          خدا کرے کہ  یہ تہوار ہمارے ملک میں امن ،خوشحالی اور خوشی کے  نئے دور  کا آغاز  ثابت  ہو۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More