17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے ایمس میں جناب واجپئی کی عیادت کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو اپنے افراد خاندان کے ہمراہ آج یہاں آل انڈیا انسٹی میڈیکل سائنسز (ایمس) گئے اور سابق وزیر اعظم جناب اے بی واجپئی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ،جن کا وہاں علاج چل رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اسپتال میں جناب واجپئی کے افراد خاندان سے بھی بات کی۔ڈاکٹروں نے انہیں سابق وزیر اعظم کی حالت کے بارے میں واقف کرایا۔

ڈاکٹروں نے جناب وینکیا نائیڈو کو بتایا کہ جناب واجپئی کی حالت مستحکم اور ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ جناب واجپئی کو 11جون کو پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے بعد ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More