25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے تنگو توری پر کا سم کو خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

 نئی دہلی۔ نا ئب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نا ئیڈو نے آندھرا پردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ ‘‘آندھرا کیسری ’’ تنگو توری پر کا سم کو آج ان کے یو م پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

جدو جہد آزادی میں جناب پرکاسم کے اہم کردار کا ذکر کر تے ہو ئے جناب نا ئیڈو نے کہا کہ وہ اتحاد اور ایمانداری کے مجسمہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے عہد کے دوسرے رہنما ؤں کی طرح ہی وہ اپنی شاندار وکا لت چھوڑ کر جنگ آزادی میں کود پڑے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائمن کمیشن کے دورۂ مدراس کے دوران انہوں نے اپنے کھلے سینے پر انگریزوں کو گولی چلا نے کے لئے للکا را تھا ۔ اس کے بعد ہی انہیں ‘‘آندھرا کیسری ’’ کا لقب ملا تھا ۔ نا ئب صدر جمہوریہ نے عوام سے آنجہانی نظریات کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے کو ششیں کرنے کی اپیل کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More