نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے جگن ناتھ پوری رتھ یاترا کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
’’میں رتھ یاترا کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو تہہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
جگن ناتھ پوری رتھ یاترا اڈیشہ کا سب سے زیادہ قابل احترام تہوار ہے، جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ رتھ یاترا، بھگوان وشنو کے اوتار مانے جانے والے بھگوان جگن ناتھ کی سالانہ یاترا کا موقع ہوتا ہے۔
رتھ یاترا کے تہوار کی شان و شوکت، آن بان اور رتھوں کی ٹھاٹھ باٹ صحیح معنوں میں بے مثال ہوتی ہے۔
آج جب ہندوستان اور دنیا کووڈ-19 کی وبا سے مسلسل نبرد آزما ہے، ہم تقریباً اپنے سبھی تہوار گھر پر منارہے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں اس سال اپنی تقریب کو سادگی کے ساتھ منانا ہوگا۔
پھر بھی رتھ یاترا سے وابستہ پاکیزگی اور عقیدت ہماری زندگی کو امن، خیرسگالی اور خوش حالی سے مالامال کرے گی۔