12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے عالمی برادری سے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  عالمی برادری سے اپی کی ہے کہ وہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے مل کر کام کریں اور ایک پُرامن عالمی نظام کو فروغ دیں۔

ایک بدلتے ہوئے عالمی نظام، ترجیحات، امکانات اور چیلنجز میں ہندوستان –افریقہ شراکت داری سے متعلق ایک قومی کانفرنس کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور اس کا مکمل طور پر صفایا ہونا چاہئے۔ اس کانفرنس کا اہتمام نئی دلی میں عالمی امور کی انڈین کونسل نے کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ  ترقی کے لئے امن بہت ضروری ہے اور انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تمام ملکوں کے ساتھ پُرامن تعلقات میں یقین رکھتا ہے اور وہ اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ بھی پُرامن تعلقات چاہتا ہے ، بشرطیکہ وہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

نائب صدر جمہوریہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو وسعت دینے اور اسے جمہوری بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی آبادی کا ایک چھٹا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افریقہ کے کئی معاملات میں ایک جیسے مفادات ہیں، جن میں سلامتی کونسل میں اصلاحات، انسداد دہشت گردی اور سائبر سکیورٹی کے علاوہ قیام امن شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستا ن ایک نمائندہ اور جمہوری  عالمی نظام کے لئے افریقہ کے ساتھ کھڑا رہے گا تاکہ  انسانیت کی ایک تہائی آبادی کے لئے ایک آواز فراہم کی جا سکے، جو افریقہ اور ہندوستان میں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افریقہ کے ممالک ہمیشہ ثقافتی، تہذیبی اور ترقی میں فطری شراکت دار رہے ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ وہ دوستی  کی طویل روایات اور تہذیبی رابطوں، تاریخی  خیرسگالی، مشترکہ تجربوں اور مفادات کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ افریقہ نے  ناوابستہ تحریک کو کھڑا کرنے میں ایک فیصلہ کن رول ادا کیا ہے اور افریقہ کی اس میں زبردست حمایت رہی ہے۔ اس تحریک کو ہندوستان، یوگوسلاویہ اور مصر نے قائم کیا تھا، جو  کہ ترقی پذیر ملکوں کی ایک طاقتورآواز ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان-افریقہ کاروباری تعاون کے لئے بڑی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ  ہمارے ملک کے لئے ایک اہم تجارتی  اور سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا ہے اور 18-2017 میں  افریقہ اور ہندوستان کے درمیان 62.66 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، افریقہ میں چوتھا سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید مواقع تلاش کرنے کی گنجائش ہے۔

جناب نائیڈو نے انڈین کونسل آ ف ورلڈ افیئرس کی دو مطبوعات شکتی کی مانیتہ:سینکت راشٹر سرکشہ پریشد  اور بھارت اور یوروپین سنگھ: ایک اَن ترنگک دِرشٹی کون کا اجرا کیا، جسے جناب دلیپ سنہا اور بھاسوتی مکھرجی نے تحریر کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More