Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے دیپاولی کی ماقبل شام قوم کو مبارکباد دی ہے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے دیپاولی کی ماقبل شام قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ان کے پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

’’میں روشنیوں کے تہوار دیپاولی/دیوالی کے مقدس موقعے پر بھارت میں اور بیرونی ملکوں میں رہنے والے اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

روایتی خوشی اور جوش وخروش کے ساتھ منائی جانے والی دیپاولی برائی پر اچھائی کی فتح کو ظاہر کرتی ہے اور بھگوان رام کی زندگی کے شاندار آدرشوں اور اخلاقیات میں ہمارے یقین کی توثیق کرتی ہے۔ یہ وہی دن ہے جب شری رام، عفریت بادشاہ راون کو شکست دے کر 14 سال کے بن باس کے بعد سیتا اور لکشمن کے ساتھ ایودھیا واپس آئے تھے۔ یہ اُس مقدس اور باوصول راستے کو منانے کا بھی دن ہے جس کی مثال  بھگوان رام نے اپنی زندگی اوراپنے اعمال سےپیش کی ہے۔ یہ تہوار ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں عفریتی طاقتوں کو مسلسل شکست دینے کی ضرورت ہے اور اپنے معاشرے میں اچھائی اور ہم آہنگی کی آبیاری کی ضرورت ہے۔

دیپاولی کی تقریبات بھارت کی سرحدوں سے پرے بھی منائی جاتی ہیں۔ اسے دنیا کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک کہا جاسکتا ہے۔ بیرونی ملکوں میں رہنے والے بھارت کے باشندے بھی دیپاولی بہت ہی خوشدلی اور محبت کے ساتھ مناتے ہیں۔

دیپاولی کی رات میں خوشحالی کی دیوی لکشمی دیوی کی پوجا اس تہوار کا ایک خاص کام ہے۔

دیپاولی ہمیشہ خاندان اور دوستوں کے ایک سال ملنے اور تہوار منانے کا موقع ہوتا ہے لیکن اس سال کووڈ-19 کی وجہ سے صحت کی ہنگامی صورت حال کو دیکھتے ہوئے میں اپنے ہم وطنوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ کووڈ سے متعلق صحت اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے دیپاولی منائیں۔

خدا کرے یہ تہوار جہالت کی تاریکی کو مٹائے اور علم اور  روشن خیالی کی روشنی  پیدا کرے۔ خدا کرے یہ تہوار ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشی لائے‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More